Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023

5۔نوید ملک
ARI Id

1695781782714_56118446

Access

Open/Free Access

Pages

105

ہے کوئی سوگوار، تو کوئی خفا لگے
میرا وہ ہمسفر ہے تو دنیا کو کیا لگے
۔پنچھی خزاؤںمیں بھی اسی کا کریں طواف
یعنی کسی   درخت کو  تیری دعا لگے
آب و ہوا پہ چھانے لگی ہے شگفتگی
موسم بھی تیرے حسن میں اب مبتلا لگے
آنے لگی صدا، کہ مدد چاہیے ہمیں
ہم بھی عظیم لوگ تھے،کوفے سے جا لگے
سہتے ہیں اضطراب مگر توڑتے نہیں
گلشن میں کوئی پھول اگر بے وفا لگے
مر جائے گا مگر نہیں بیچے گا وہ ضمیر
کشمیر! جس وجود کو تیری ہوا لگے
اک عکس اُس میں کھلتے ہی تصویر ہو گیا
گھر میں جو آئنہ مجھے سب سے جدا لگے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...