Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023

شفیق آصف
ARI Id

1695781782714_56118451

Access

Open/Free Access

Pages

109

آؤ خود کو ڈھونڈتے ہیں،،

جانے کب سے کھو چکا ہوں شہر میں

جانے کب سے اپنا چہرہ ڈھونڈتا پھرتا ہوں میں

شہر کے ان راستوں میں

کس قدر تنہائی ہے

ہر کوئی تنہائیوں کی

بھیڑ میں کھویا ہوا ہے

یوں تو سورج کا اجالا ضوفشاں ہے

پھر بھی گلیوں میں ابھی تک

تیرگی سی ہے رواں

ایسے عالم میں بھلا ہم

کیسے ڈھونڈیں خود کو اپنے شہر میں

شہر اپنا ہےمگر ہم

ڈھونڈتے پھرتے ہیں خود کو

جانے کب دیکھیں گے ہم اک آشنا چہرہ کوئی

گر یہاں کوئی ہمارا آشنا چہرہ نہیں تو

آؤ خود کو ڈھونڈ لیں

آؤ خود کو دیکھ لیں

شہر کی اس بھیڑ میں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...