Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی جنوری تا مارچ 2023

۔طاہر وحید
ARI Id

1695781782714_56118453

Access

Open/Free Access

Pages

111

چلو.....پھر"

چلو اب "عرصہء ہجرت" میں مدت لے کے آئیں...

چلو گھر لوٹ جائیں،

چلو بارش کو رنج-رائیگانی سے بچائیں...!

چلو ہم بھیگ آئیں،

چلو پیروں سے لپٹے راستوں کو پائمالی سے بچائیں...!

چلو منزل کو اب گھر لے کے آئیں،

چلو منظر کی ویرانی سے آنکھوں کو بچائیں...!

چلو خوابوں کو ان میں لا بٹھائیں،

چلو آئینے کو بے چہرہ لوگوں کی رفاقت سے چھڑائیں...!

چلو ہم خود کو اس کے روبرو لائیں،

چلو اب منجمد رشتوں کو تجدیدِ تعلق سے جگائیں...!

چلو "دل اوک" میں جذبوں کی تھوڑی دھوپ بھر لائیں،

چلو کم مائیگی میں مبتلا لفظوں کی قسمت جگمگائیں...!

چلو ان میں تمہارا "نام" رکھ آئیں،

چلو پھر عشرتِ ابر-رواں سے حظ اٹھائیں...!

چلو پھر حسرت-کوزہ گراں کو آزمائیں،

چلو اپنی دعا کو نارسائی کی اذیت سے بچائیں...!

چلو باب-دعا "خود" کھول آئیں،



 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...