Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > نقش فریادی اپریل تا جون 2023 > مولانا مودودی ؒ کی تفسیر نگاری پر  پر ایک نظر

نقش فریادی اپریل تا جون 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی اپریل تا جون 2023

مولانا مودودی ؒ کی تفسیر نگاری پر  پر ایک نظر
Authors

ARI Id

1695782983289_56118460

Access

Open/Free Access

Pages

27

مولانا مودودی ؒ کی تفسیرنگاری پر  پر ایک نظر

ڈاکٹر عبدالمنان چیمہ

قرآن مجید ساری انسانیت کے لیے دستور ِ حیات کی حیثیت رکھتا ہے۔ قرآنی  آیات گہرے معانی اور حکمت کو سمیٹے ہوئے ہیں۔  تفسیرالقرآن کا مقصد وحی الٰہی کے مطلوبہ پیغام کو دنیا کے سامنے سہل انداز میں  اجاگر کرنا ہےتاکہ  اسے دنیا بھر  عوام الناس کے لیے زیادہ  سے زیادہ قابل  قابل فہم بنایا جائے۔  اردو تفاسیر میں سےایک تفسیر  "تفہیم القرآن" ہے، جسے 20ویں صدی کے معروف اسلامی اسکالر اور  عظیم مفکر  مولانا ابوالاعلیٰ مودودی نے تصنیف کیا ہے۔ اس مضمون میں مولانا مودودی اور ان کی تفسیر" تفہیم القرآن " پر نظر ڈالی گئی ہے۔

مولانا ابوالاعلیٰ مودودی (1903-1979) برصغیر پاک و ہند کے ایک ممتاز اسلامی اسکالر ، عظیم  فلسفی اور نامور مصنف  تھے۔ وہ اورنگ آباد-حیدر آباد دکن(بھارت) میں 1903ء میں پیدا ہوئے۔ بعد ازاں پاکستان کی طرف  ہجرت کی، جہاں  ملک کے سیاسی اور مذہبی منظر نامے میں اہم کردار ادا کیا۔ مولانا نے   ایک بڑی  مسلم تحریک "جماعت اسلامی "کی بنیاد رکھی۔ ان کی دینی خدمات کے پیش نظر ان کو 1979ء میں شاہ فیصل ایوارڈ سے نوازا گیا ۔مولانانے 1979ء میں وفات پائی۔ ان کا نماز جنازہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں مصر کے معروف فلاسفر ڈاکٹر  یوسف القرضاوی نے پڑھایا۔اسلامی ادب میں ان کی بہت سی خدمات ہیں۔" تفہیم القرآن" مولانا  کے اہم ترین کارناموں میں سے ایک ہے۔یہ تفسیر 6 جلدوں میں مطبوع ہے۔مولانا ہر سورۃ کے آغاز میں اس کے تمام مباحث کو نکات کی شکل میں بیان کرتے ہیں۔

تفہیم القرآن قرآنی تعلیمات کے عصری اطلاق پر زور دینے میں منفرد  حیثیت رکھتی ہے۔ مولانا مودودی نے مسلم امہ  کو درپیش عصری سماجی، سیاسی اور تہذیبی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قرآنی آیات کی تشریح  و توضیح  پیش کرنے کی سعی کی۔ ان کا خیال تھا کہ قرآن کی رہنمائی لازوال ہے اور اسے بدلتے ہوئے حالات پر لاگو کیا جا سکتا ہے۔ سید  ابو الاعلیٰ مودودیؒ کی تفسیر "تفہیم القرآن" اردو  تفسیری ادب  کا اہم ترین سرمایہ ہے۔ سید مودودی ؒ کی تحریروں کا دنیا کی متعدد زبانوں میں ترجمہ ہوا۔اخوان کے مشہور رہنما قطب شہید سید مودودی ؒ سے بہت زیادہ متاثر تھےجس کی جھلک انکی مشہو ر تفسیر  "فی ظلال القرآن" میں نظر آتی ہے۔ مولانا مودودی ؒنے بامحاورہ ترجمہ کے ذریعے قرآن کی ترجمانی  کی ہے۔ "تفہیم القرآن" موجودہ وقت کی ایک بہترین اردو تفیسر ہے ۔یہ قاری کے اندر محض قرآن مجید کا فہم ہی پیدا نہیں کرتی ہے بلکہ حق کے متلاشیوں کو ایمان کی تازگی اور عمل کی سرگرمی بھی عطا کرتی ہے اور ان کے اندر داعیانہ جذبات و میلانات کو مہمیزو  تحریک دیتی ہے۔

 

 

مولانا مودودی نہ صرف ایک عالم دین تھے بلکہ سماجی و سیاسی  و معاشی مسائل پر گہری نظر رکھنے والے بھی تھے۔ ان کی تحریروں میں سماجی انصاف،  مسلم حکمرانی، انسانی حقوق، اور اسلامی ریاست کے اصولوں پر بصیرت افروز تبصرہ شامل ہے۔ ان کی تشریحات نے اسلامی سیاسی تحریکی  فکر کو متاثر کیا ہے ۔ بعض مسلم  تحریکوں  میں ان کی فکرکی گونج  سنائی دیتی ہے۔

مولانا مودودی نے تفہیم القرآن کو آسان اور فصیح زبان میں تحریر کیا، جس کی وجہ سے علمائے کرام سے لے کر عام لوگوں تک قارئین کا ایک وسیع حلقہ اس سے استفادہ کرتا ہے ۔ اس کےجدید اسلوبِ بیان اور منطقی اندازِ بیان نے اس تفسیر کی مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔مولانا مودودیؒ مسلمانوں کے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور تعاون کے قرآنی  پیغام پر زور دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا  فلسفہ تھا کہ قرآنی تعلیمات لسانی، ثقافتی یا جغرافیائی اختلافات سے قطع نظر پوری امت مسلمہ کے لیے متحد کرنے والی قوت کا کام کرتی ہیں۔

تفسیر"تفہیم القرآن" کا ترجمہ انگریزی اور متعدد دیگر زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ یہ  ایک جامع تفسیر  ہے جومولانا کی  اپنی گہری بصیرت اور فکری گہرائی کی آئینہ دارہے۔ اس میں  مسلمانوں کو درپیش عصری مسائل کا حل قرآنی تعلیمات کی روشنی میں پیش کیا گیا ہے۔مولانا  نے قرآنی آیات کی انتہائی خوبصورت اندااز میں ترجمانی کی ہے۔ منفرد اسلوب بیان،عصری مسائل کا بیان،تقابل ادیان، عقلی استدلال،سائنسی اسلوب بیان،ادبی زبان،،تہذیبی مسائل،جغرافیائی نقشے،عنوانات کا اشاریہ،اعتدال و توازن کا رویہ، اس تفسیر کو دوسری  اردو تفاسیر سے ممتاز و منفرد بناتی ہیں۔یہ تفسیر کلامی مباحث  اور اسرائیلیات سے پاک ہے۔اس تفسیر کی خاص بات یہ ہے کہ گروہی و مسلکی اختلافات و مباحث سے پاک ہے یہی وجہ ہے کہ  تمام مسالک سے وابستہ لوگ اس سے استفادہ کرتے ہیں۔

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...