Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > نقش فریادی اپریل تا جون 2023 > کتاب " قدرتی وسائل اور ان کا استعمال" (تعارف و تبصرہ)

نقش فریادی اپریل تا جون 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی اپریل تا جون 2023

کتاب " قدرتی وسائل اور ان کا استعمال" (تعارف و تبصرہ)
Authors

ARI Id

1695782983289_56118467

Access

Open/Free Access

Pages

51

کتاب " قدرتی وسائل اور ان کا استعمال" (تعارف و تبصرہ)

تبصرہ نگار:ڈاکٹر ساجد اقبال

(ایسوسی ایٹ پروفیسر۔ گورنمنٹ ڈگری کالج، بھلوال ،سرگودھا-پاکستان)

نام کتاب

قدرتی وسائل اور ان کا استعمال: اسلامی اور سائنسی علوم کے تناظر میں

مصنف

ڈاکٹرعبد المنان چیمہ

ناشر

ایشین ریسرچ انڈکس، اسلام آباد(2023)

آئی ایس بی این

9786277680060

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

 ڈاکٹر عبدالمنا ن چیمہ شہر ِ اقبال سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔انتہائی محنت اور لگن سے اپنی ابتدائی تعلیم شہر اقبال سیالکوٹ میں مکمل کرنے کے بعد عملی زندگی کا سفر شروع کیا ۔بعدازاں اعلیٰ تعلیم کے شوق اور حصول کے لئے برادر عبدالمنان چیمہ نے یونیورسٹی آف سرگودھا کا انتخاب کیا۔2010ء میں ایم فل میں داخلہ کے لئےشاہینوں کے شہر سرگودھا کا رخ کیا۔ایم فل کے بعد 2014ء میں جامعہ سرگودھا میں پی ایچ ڈی میں داخلہ لیا۔ ڈاکٹر عبدالمنان چیمہ نے 2022ء میں "اسلام میں قدرتی وسائل و ذرائع کا تحفط اور استعمال کے اصول و آداب" کے عنوان پر میری نگرانی میں ایک انتہائی خوبصورت اور جاندار لکھ کر ڈاکٹر یٹ کی ڈگری حاصل کی ۔یہ مقالہ اپنے موضوع اورمواد کے حوالے سے انتہائی اہمیت اور انفرادیت کا حامل ہے۔انسانی زندگی کےلئے حیوانات ،نباتات اور معدنیات جیسوں وسائل کی مثلث کا پایا جانا انتہائی ناگزیر ہے۔ان کا استعمالات میں اسراف نہیں ہونا چاہئے ۔(وَّكُلُوْا وَاشْرَبُوْا وَلَا تُسْرِفُوْا-)،اللہ تعالیٰ نے تمام جانداروں کو پانی سے پیدا کیا۔( وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ۔القرآن)

یہ بات میرے لئے انتہائی مسرت اور خوشی کا باعث ہے کہ ڈاکٹر چیمہ نے اپنے مقالہ کو مزید بہتر بناتے ہوئے افادہ عام کے لئے کتابی شکل میں شائع کر دیا ہے۔اس کتاب کو 2023ء میں ایشین ریسرچ انڈیکس اسلام آباد نے  پبلش کیا ہے۔

کتاب" قدرتی وسائل اور ان کا استعمال: اسلامی اور سائنسی علوم کے تناظر میں" کو نو ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ان میں قدرتی وسائل کا تعارف و جماعت بندی ،ماحول کا تحفظ ،آبی وسائل، معدنی وسائل،پہاڑ،قابل تجدید وسائل،نباتاتی وسائل،حیواناتی وسائل اور قدرتی وسائل کے استعمالات اور تحفظ کے اصول و آداب شامل ہیں۔اس دنیا میں ماضی اور حال میں بنی نوع انسانیت نے جتنی جنگوں کا سامنا کیا ہے۔وہ سب انہی وسائل پر قابو اور کنٹرول پانے کے لئے لڑی گئیں۔آج عصر حاضر میں حضرت انسان کے سامنے ان وسائل کا تحفظ ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکا ہے۔اس کے لئے بین الاقوامی سطح پر سیمینار اور کانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں۔ڈاکٹر چیمہ نے ان تمام وسائل کی افادیت اور تحفظ کے لئے انتہائی گیرائی اور گہرائی سے اپنا مطالعہ پیش کیا ہے۔کتاب کےآخری باب میں قدرتی وسائل کے استعمالات اور تحفظ کے اسلام میں اصول و آداب لکھ کر اہل دانش کو یہ بات باور کرانے کی سعی کی ہے کہ ان تمام مسائل کا حل قرآن و سنت میں موجود ہے۔ان سے رہنمائی لے کر ہم ان تمام مسائل سے عہدہ برآ ہو سکتے ہیں ۔حضرت ابو بکر خلیفہ اوّل نے حضر ت اسامہ بن زیدکا لشکر روانہ کرنے کے وقت ہدایات دیتے ہوئے فرمایا :عمارتوں کو مت جلانا ،پھل دار درختوں کو مت کاٹنا،فصلوں کو نہ جلانا،ضرورت سے زیادہ جانور ذبح نہ کرنا ۔مقصد یہ ہےکہ ان وسائل کو ضائع ہونے سے بچانا ہے تاکہ دوسرے انسان اس سے مستفید ہو سکیں۔ڈاکٹر عبدالمنان چیمہ قومی اور بین الاقوامی جرائد و رسائل میں وقتاً فوقتاً اپنی تحقیقات شائع کرتے رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے کام میں برکت دے اور انسانیت کی تعمیر و فلاح میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں !آمین!(خیر الناس من ینفع الناس)۔

کتاب کے آن لائن مطالعہ  اور پی ڈی ایف کاپی ڈاؤنلوڈ  کے لئے لنکس:

1.         https://tocs.asianindexing.com/book.php?id=1686875689131

2. https://kitabosunnat.com/kutub-library/Qudrati-Wasail-Aur-Unka-Istamal-Islami-Aur-Sciencey-Uloom-K-Tanazur-Me

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...