Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > نقش فریادی اپریل تا جون 2023 > 5۔ مائکروفکشن (دلہن ) ۔ عقیل عباس

نقش فریادی اپریل تا جون 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی اپریل تا جون 2023

5۔ مائکروفکشن (دلہن ) ۔ عقیل عباس
Authors

ARI Id

1695782983289_56118468

Access

Open/Free Access

Pages

53

مائکروفکشن (دلہن ) : ۔ عقیل عباس

تنقیدی جائزہ: علی زیرک ــ دلہن (مائکروفکشن)

آج کی رات خدا کی روح مجھ میں حلول کرے گی

اور وہ چاہتا کہ تم اپنا آپ میرے حوالے کر کے اس کی زوجیت میں آ جاؤ

اور یہ بتاؤ کیا تم یہ سمجھتی ہو کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں یا کہ یہ خواہش خدا کی نہیں؟

نہیں فادر

تو پھر ٹھیک ہے آج رات تیار رہنا، کچھ داسیاں تمہیں تیار کر کے خدا کی دلہن بنا دیں گی

اور پھر اس نے دیکھا - - - - -

خدا کی روح ایک ایسے انسان میں حلول کر آئی تھی جو اس کے پاؤں کے بوسے لیتا تھا

تب اس نے جانا کہ وہ خدا سے عظیم تر ہے

حالانکہ وہ کہتے تھے کہ عورت ازلی گنہ گار ہے

اور اگر وہ ازلی گنہ گار ہوتی تو خدا اس شخص کے منہ سے، جو خود کو اس کا نائب کہتا ہے، اس کی جائے خفی کے بوسے لیتا!

ہر گز نہیں

پھر ہوا میں معلق اُس کے پاؤں کی طرح اس کی گردن بھی نخوت سے تن گئی

آج کی رات خدا اس کی دسترس میں تھا

تنقیدی جائزہ :۔

Narrative Strategy

کی سطح پر اس مائکروفکشن میں Apigram کی لٹریری ڈیوائس کو برتا گیا ہے۔

اوربیانیے کو Demfamiliarize کیا گیا ہے یعنی اس میں Allienation Effect کا اصول اپنایا گیا ہے جو بنیادی طور پر ڈرامے سے منسوب تھا۔ جس طرح Poetic Principlesمیں Ambiguity کی اصطلاح مصارع یا سطور میں (معنوی یا لفظ کی سطح پر) ذومعنویت پیدا کرنے کے حوالے سے جانی جاتی ہے نثر میں بھی اس کا استعمال سمبلز کی کثیرالجہت معنویت پر محمول کیا جاتا ہے۔ ''مذہبی آرکی ٹائپ'' کے تناظر میں خداکو بے نیاز سمجھا جاتا ہے (اور بلاشبہ وہ ہے بھی) البتہ یہاں اس مذہبی آرکیٹائپ کا بلاک توڑنے کی کوشش ملتی ہے لیکن ذرا توقف فرمائیے میں نے اوپر عرض کیا کہ Ambiguity یعنی علامتی سطح پر کثیرالجہتی نے خدا کا لگا بندھا معنی (Religious Scriptures) کے تناظر میں وہ پیدا نہیں کیا جو ہم نے پڑھ یا سن رکھا ہے۔

یہ معنی چرچ، مندر یا مسجد کا اختراع کردہ ہوسکتا ہے یا وحدت الوجود کو Misinterprete کرنے کی کوشش ہے۔ اول تو یہ کہ قرآن کے مطابق '' روح، ریہہ ہے'' اور ریہہ میں دوسری ریہہ یا روح تحلیل نہیں ہوتی البتہ اپنے خواص اور صفات کا اظہار اس ریہہ میں کرسکتی ہے گو اسلامک آرکی ٹائپ اس موضوع پر کن کے واقعے اور روح پھونکے جانے کو بھی ڈسکس کرسکتا ہے (جو بہرحال قالب میں پھونکی جانے والی روح کے متعلق ہے پہلے سے موجود روح میں روح کا تحلیل ہونا یا انضمام نہیں) لیکن عیسائیت میں اس کو قدرے مختلف زاوئیے سے بیان کیا جاتا ہے۔مریم علیہ السلام میں مقدس روح کی جنبش کا حوالہ اس ضمن میں اہم ہے۔پھر تثلیث یاTrinityکے تناظر میں اسے واضح سطح پر دیکھا جاسکتا ہے۔

پہلے جملے میں خدا کی روح کا بیان کیا جانا میرے لیے پریشانی کا باعث بنا کہ میرا مذہبی آرکیٹائپ یہ ہے کہ جب خدا انسان کے مماثل نہیں تو اس کی روح کا ذکراحمقانہ حرکت ہے پھر مجھے یاد آیا کہ وہ دیکھتا اور سنتا ہے اوراپنی پنڈلیوں اور ہاتھوں کے آرگینک نظام کا تو وہ خود ذکر کرتا ہے بہرکیف میں جنجھلاہٹ کا شکار تھا کہ اگلی سطور نے مجھے راحت بخشی کہ مائیکروفکشن کے ڈسکورس کا وقوعی معاملہ ایک خاص مذہبی منظرنامے سے کلام کررہا ہے۔

موضوعی سطح پر اسے فیمینزم کا پرچار کرتا ہوا بیانیہ کہا جاسکتا ہے اور ور چونکہ عورت کو ازلی گناہ گار ٹھہرایا گیا ہے جیسا کہ قدیم یونانی فلسفے اور Hebrew Bible میں بھی عورت کو گناہ گار ہی گردانا گیا ہے۔ اس مائیکروفکشن میں عورت شروع میں منطقیت سے بے بہرہ نظر آتی ہے اور اختتام تک خود ساختہ منطقی دلیل پر تفاخر کرنے لگتی ہے تغیر پزیر ذہنی استطاعت کے پس منظر میں مصنف کے لیے اس کردار کے توسط سے Patriarchal قسم کے سٹیریوٹائپس کو توڑنا بہت آسان ہوگیا۔ Masculinist/ Andro Centric کلامیہ اس ڈسکورس کا متضاد متصور ہوگا۔

تکنیکی اعتبارسے اس میں Tragic Ironyکو احسن انداز میں برتا گیا ہے۔ٹریجک آئرنی یہ ہے کہ قاری کے علم میں ہے کہ عورت کا استحصال ہونے جارہا ہے اور اسے یہ ذوجیت قبول نہیں کرنی چاہیے استحصال اس طرح کہ ذوجیت محض ایک رات پر منحصر ہے جبکہ عورت اسے قبول کر لیتی ہے۔ عورت جسے اپنے استحصال کا علم نہیں قبولیت سے امتیاز تک کا سارا سفر آئرانیکل سٹرپ پر طے کرتی ہے۔ اس سرکل نے allusion پیدا کردیا ہے۔ بہت سے سوالات اور بہت سی غلام گردشیں۔۔۔۔ پھر بوسے تک آکر بیانیہ پوسٹ مارڈن ازم کی جھلک بھی دکھلانے کی کوشش کررہا ہے۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...