Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی اپریل تا جون 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی اپریل تا جون 2023

غزل
Authors

ARI Id

1695782983289_56118476

Access

Open/Free Access

Pages

66

ظلمت سے الجھ پڑنا دامن کو جلا لینا

آ یا نہیں لوگوں کو جگنو سے دعا لینا

 

دکھ درد نکلتا ہے دکھ درد سنانے سے

تصویر کو کیا کرنا تصویر سے کیا لینا

 

بالی ترے کانوں کی جھومر ترے ماتھے کا

فتنوں کو ہوا دینا محشر سا اٹھا لینا

 

یہ رفض ہمارا تھا یہ رفض ہمارا ہے

یا عشق مدد کرنا یا عشق بچا لینا

 

دنیا کی پہنچ اتنی دنیا کا ہنر اتنا

رستوں کو جدا کرنا دیوار اٹھا لینا

 

ارمان رہا دل میں حسرت ہی رہی دل میں

اس پیکر ۔مرجاں کو سینے سے لگا لینا

 

اک عمر گزاری ہے قاسم اسی الجھن میں

دروازہ کھلا رکھنا زنجیر گرا لینا

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...