Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی اپریل تا جون 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی اپریل تا جون 2023

غزل
Authors

ARI Id

1695782983289_56118480

Access

Open/Free Access

Pages

71

فرنگی تیرے ہر دربار سے انکار کرتا ہوں

سنو میں  منتِ اغیار سے انکار کرتا ہوں

 

مری نسلوں کی آزادی جو گروی رکھ کے آ جائے

میں اس ننگِ وطن  سردار سے انکار کرتا ہوں

 

مری ہر ایک جنبش پر ہے میری سوچ کا پہرہ

 فسادی قوم کے افکار سے انکار کرتا ہوں

 

مرے عزم و یقیں کی ترجمانی جو نہیں کرتی

میں ایسی کھوکھلی للکار سے انکار کرتا ہوں

 

مرے بازو کی طاقت ہی کنارے پر لگائے گی

بھنور میں ہوں مگر پتوار سے انکار کرتا ہوں

 

مری مٹی بھی سونا ہے مجھے کیسے خریدو گے

تمھارے درہم و دینار سے انکار کرتا ہوں

 

جو اپنے جھوٹے وعدوں سے محل تعمیر کرتا ہے

میں ایسے کھوٹے منصب دار سے انکار کرتا ہوں

 

مری غیرت کے بدلے میں جو میرے نام ہو جائے 

میں ایسی خلعت و دستار سے انکار کرتا ہوں

 

مرے الفاظ  کی صابر دلوں پر حکمرانی ہے

قلم پکڑا ہے میں تلوار سے انکار کرتا ہوں

 

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...