Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی اپریل تا جون 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی اپریل تا جون 2023

غزل
Authors

ARI Id

1695782983289_56118481

Access

Open/Free Access

Pages

72

مقدّس پُھول سے شبنم شکستہ خار پر ٹپکی

تمنّا اُستواری کی دلِ مِسمار پر ٹپکی

 

عداوت کے کسی ریلے کی زد میں قہقہے آئے

کسی مُسکان کی چَھلکَن لبِ تَمّار پر ٹپکی

 

یہاں وہ برف کے چھوٹے بڑے ٹکڑے لگاتی تھی

پھر اِک دن رنگ کی اک چھینٹ اِس دیوار پر ٹپکی

 

پِھسل کر جا پڑی چھاگل کسی بے درد چوکھٹ پر

لہو کی بوند ایڑی سے نکل کے گار  پر ٹپکی

 

اُسی کَپٹی کے پَلُّو سے لپٹ کے روگ روئے گی!!

نحوست تیری داسی کی ترے اَوتار پر ٹپکی

 

چہیتے چاند سے چمکی تری آنکھوں کی بے نُوری!!

تپش سوتیلے سُورج سے ہی اُس بیمار پر ٹپکی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...