Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی اپریل تا جون 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی اپریل تا جون 2023

غزل
Authors

ARI Id

1695782983289_56118485

Access

Open/Free Access

Pages

76

 

لمس کی پوروں پہ تھی جو حکمرانی بیچ دی،

آج اس کی آخری ہم نے نشانی بیچ دی۔

 

ہم نے قصداً اپنے غم سے بے خبر رکھا تمہیں،

جو تمہارے تک پہنچتی وہ کہانی بیچ دی۔

 

لے کے جاتی تھی ہمیں اجداد کی قبروں پہ جو،

ہم نے گاؤں کی وہ پگڈنڈی پرانی بیچ دی۔

 

اب تم آؤ گے تو ہر جذبہ ملے گا منجمد،

ہم نے دریائے محبت کی روانی بیچ دی۔

 

کون ہوتا زیر بارِ کاغذ و دست و قلم،

واردات-قلب و جاں ہم نے زبانی بیچ دی۔

 

کر گئ خوشبو بھی آخر سارے رشتے کالعدم،

ہم نے جب وہ موتیا، وہ رات رانی بیچ دی۔

 

اب کہاں مہمان بن کے ہم رہیں طاہر وحید،

اہل دل نے اپنے دل کی راجدھانی بیچ دی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...