Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

نقش فریادی اپریل تا جون 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی اپریل تا جون 2023

غزل
Authors

ARI Id

1695782983289_56118486

Access

Open/Free Access

بے رنگ ریگ زار میں جینا پڑا ھمیں

دشمن کے اختیار میں جینا پڑا ھمیں

تاریکیوں میں ایک کرن بھی نہ مل سکی

لگتا ھے جیسے غار میں جینا پڑا ھمیں

جیون کی الجھنوں کونہ سلجھا سکے کبھی

اک عمر خلفشار میں جینا پڑا ھمیں

جب یہ کھلا فریب ھے یہ ساری کائنات

مرنے کے انتظار میں جینا پڑا ھمیں

اس کے لئے شکست بھی ھم نے قبول کی

اک روز اپنی ھار میں جینا پڑا ھمیں

اڑتی رھی ھے دھول دلوں سے نگاہ تک

تنہا اسی غبار میں جینا پڑا ھمیں

ھم نے سلگ سلگ کے گذاری ھے زندگی

اک آگ کے حصار میں جینا پڑا ھمیں

اک پل جہاں ٹھہرنا گوارا نہ تھا نوید

برسوں اسی دیار میں جینا پڑا ھمیں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...