Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > نقش فریادی اپریل تا جون 2023 > میں نے محبت کو دیکھا

نقش فریادی اپریل تا جون 2023 |
پنجاب لٹریری فورم
نقش فریادی اپریل تا جون 2023

میں نے محبت کو دیکھا
Authors

ARI Id

1695782983289_56118491

Access

Open/Free Access

Pages

82

میں نے محبت کو دیکھا

میں نے محبت کو دیکھا'

اس کی نیم وا آنکھوں کے

          پھیلے سمندروں میں'

میں نے محبت کو دیکھا'

بچھڑتے وقت اس کے لبوں کی کپکپاہٹ میں'

میں نے محبت کو دیکھا'

خزاں زدہ شاخ پہ اٹکے زرد پتوں میں'

میں نے محبت کو دیکھا '

اسکی آنکھوں سے چھنتی سورج کی کرنوں میں'

میں نے محبت کو دیکھا'

اسے میرے کپ سے چائے کا آخری    گھونٹ پینے میں'

 

میں نے محبت کو پھیکا پڑتے دیکھا'

پرانی البم کی مدھم ہوتی تصویروں میں'

تصویروں کی اکھڑتی پرتوں میں'

دیواروں پہ ٹنگی پرانی تصویروں کے

اچانک ٹوٹ گرنے میں۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...