Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

قوانین حدود و قصاص اور اسلامی ریاست |
Asian Research Index
قوانین حدود و قصاص اور اسلامی ریاست

تقریظ
ARI Id

1707476245802_56118783

Access

Open/Free Access

Pages

ر‌

تقریظ

حق جل مجدہ نے خصوصی احسان فرمایا کہ انہوں نے انسانیت کے لیے فوز وفلاح اور سزا و جزا کا سلسلہ جاری فرمایا۔ اس امر کی اہمیت اس قدر ہے کہ تہذیب اخلاق مستقلاً ایک فن قرار پایا ہے۔ حضرات انبیاء کرام علیہم السلام نے انسانیت کے اخلاق اور اعمال کی نگہداشت کا فریضہ عملی طور پر بحسن خوبی سر انجام فرمایا۔ فقہائے کرام رحمہم اللہ تعالی اجمعین نے حضرات انبیاء کرام علیہم السلام کے اسوہ حسنہ کے اسرار کو امت پر کھول کھول کر بیان فرمایا اور امت کی راہنمائی فرمائی۔ حضرات صوفیائے کرام رحمہم اللہ نے خلق خدا کے قلوب پر محنت فرمائی اور عامۃ الناس کے دلوں میں احکامات خداوند ی پر بلاچوں وچراں عمل کرنے اور حق جل مجدہ کی مرضیا ت کو مقدم رکھنے کی سعی فرمائی۔ فجزا ھم اللہ خیرا واحسن الجزاء

اسی سلسلہ میں عزیزم ڈاکٹر عبد الغفار زید مجدہم نے "قوانینِ حدود و قصاص اور اسلامی ریاست " کے عنوان سے ایک بہترین کتاب لکھی ہے۔ اس کتاب میں اپنے موضوع پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے، قرآن، سنت اور فقہی دلائل کی روشنی میں مدلل کلام کیا ہے۔ نیز موجودہ زمانہ میں حدود و قصاص اور اس سلسلہ میں ریاست اپنی ذمہ داریوں کو کسی طرح سر انجام دے، موصوف نے اپنی سفارشات بھی قائم کی ہیں کہ کس طرح سے معاشرہ میں فساد اپنے منطقی انجام کو پہنچ سکتا ہے اور امن کا بول بالا کیسے ہو سکتا ہے۔ فجزاھم اللہ خیراو احسن الجزاء

 مولائے کریم اس عظیم خدمت کو قبول فرمائے۔ آئندہ بھی تصنیفی و تالیفی خدمات سر انجام دینے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ جمیع مہمات خیر میں اپنی خاص نصرت اور امداد سے سرفراز فرمائے۔ اس مجموعہ کو اہل علم اور عامۃ الناس کے لیے مفید و افید بنائے۔ آمین بجاہ النبی الامی الکریم ﷺ

 

فقیرابوالسعد خلیل احمد عفی عنہ 

سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ نقشبندیہ مجددیہ کندیاں ضلع میانوالی

16 اکتوبر 2023ء

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...