Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

قوانین حدود و قصاص اور اسلامی ریاست |
Asian Research Index
قوانین حدود و قصاص اور اسلامی ریاست

قصاص کا لغوی معنی
ARI Id

1707476245802_56118803

Access

Open/Free Access

Pages

61

قصاص کے معنی نشانات پر چلنا، جیسا کہ ابن فارس قصاص کامعنی یوں بیان کرتے ہیں
"القاف والصاد أصلٌ صحيح يدلُّ على تتبُّع الشَّيء. من ذلك قولهم: اقتصَصْتُ الأثَر، إذا تتبَّعتَه. ومن ذلك اشتقاقُ القِصاص في الجِراح، وذلك أنَّه يُفعَل بهِ مثلُ فِعلهِ بالأوّل۔"152
"مادہ " قَصَصَ" ہے یہ دلا لت کرتا ہے کسی چیز کی کھوج یا جستجو پر اور اسی سے عرب کا قول ہے کہ میں اس کے نشانات پر چلا جب کہ تو اس راستے کی جستجو کرے ۔ اور زخموں میں قصاص اسی سے مشتق ہے اس لیے کہ قصاص میں بھی پہلے فعل کی طرح کام کیا جاتا ہے۔ "
قتل کے بدلے قتل کرنا قصاص کہلاتا ہے۔ اس حوالے سے ابن منظور تحریر کرتے ہیں
"القَصُّ أَخذ الشعر بالمِقَصّ وأَصل القَصِّ القَطْعُ يقال قصَصْت ما بينهما أَي قطعت والمِقَصُّ ما قصَصْت به أَي قطعت یقال القِصاص في الجِراح مأْخوذ من هذا إِذا اقْتُصَّ له منه بِجِرحِه مثلَ جَرْحِه إِيّاه أَو قتْله به الليث القَصُّ فعل القاصّ۔"153
"قص سے مرادبالوں کو قینچی کے ساتھ کاٹنا اور قص کا اصل معنی ہے قطع کرنا (جدا کرنا) جیسے کہا جاتا ہے میں نے دو چیزوں کو آپس میں جدا کردیا اور مقص اس آلے کو کہتے ہیں جس سے کسی شے کا کاٹا جائے ، کہا جاتا ہے زخموں کا قصاص اسی سے ماخوذ ہے ، زخم کے بدلے میں زخم اور قتل کے بدلے میں قتل کیا جاتا ہے۔ "
قصاص کے معنی خون کا بدلہ لینے یانشانات پر چلنا کے ہیں ، جیسا کہ راغب اصفہانی کے نزدیک
"القص " نشان قدم پرچلنا ہے۔ محاورہ ہے "قصصت اثرہ " میں اس کے نقش قدم پر چلا۔قصص کے معنی نشان کے ہیں جیسے"فارتدا علی اثارھما قصصا" پس وہ اپنے پاؤں کے نشان دیکھتے دیکھتے لوٹ گئے"154

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...