Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

قوانین حدود و قصاص اور اسلامی ریاست |
Asian Research Index
قوانین حدود و قصاص اور اسلامی ریاست

2۔ دیت تغلیظ

2۔ دیت تغلیظ
دیت کو زیادہ سخت بنانا ، اس میں زیادہ شدت اختیار کرنا ۔ قتل عمد کی دیت میں شدت اختیار کرنا ۔ امام مالک ؒ کےمطابق باپ کا اپنے بیٹے کے قتل کی صورت میں دیت مغلظ ہو گی یعنی اونٹوں کی صور ت میں دیت یہ ہو گی ۔ تیس حقہ ، تیس جذعہ ، چالیس خلفہ ۔ سونے اور چاندی کی صورت میں ان اونٹوں کی قیمت میں اور عام دیت میں جو اونٹوں کی قیمت کا فرق ہے دیت مغلظہ میں شامل ہو گا ، مثلاً اگر دیت خفیفہ کے اونٹوں کی قیمت چھ سو درہم ہے اور دیت مغلظہ کے اونٹوں کی قیمت آٹھ سو درہم ہے تو یہ زائد دو سو درہم سونے یا چاندی کی صورت میں ادا کی جانے والی دیت میں شامل ہوں گے ۔ 167
امام احمدؒ کے نزدیک دیت میں تغلیظ کے تین اسباب ہیں : حرم میں قتل ، اشہر حرام میں قتل اور محرم کا قتل ۔ ان کے نزدیک تغلیظ کا طریقہ یہ ہے کہ ان ہر تین اسباب میں سے ہر سبب کی موجودگی میں ایک تہائی دیت زائد ہو گی اور اگر تینوں اسباب جمع ہو جائیں تو دو دیتیں لازم ہوں گی۔ "168
3۔ وہ زخم جہاں مکمل مماثلت کے ساتھ قصاص ممکن نہ ہو صرف دیت دی جائے گی۔ انہیں ارش بھی کہتے ہیں۔ اس کی مندرجہ ذیل تین اقسام ہیں :الف) شجہ ، ب)جائفہ اور ج)غیر جائفہ۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...