Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

قوانین حدود و قصاص اور اسلامی ریاست |
Asian Research Index
قوانین حدود و قصاص اور اسلامی ریاست

13۔ مذہبی سیاست
ARI Id

1707476245802_56118898

Access

Open/Free Access

Pages

264

پاکستان میں مذہبی سیاست کا موجودہ انداز بھی حدود و قصاص قوانین نفاذ کے راستہ میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ ہمارے ملک میں لوگوں نے جب سے مذہب کو سیاست کی بنیاد بنایا ہے ۔ اس وقت سے یہاں مذہبی فرقوں کی بنیاد پر سیاسی پارٹیاں وجود میں آگئی ہیں ۔ جوں جوں یہ سیاسی پارٹیاں انتخابی میدان میں سرگرم ہوتی جاتی ہیں، ملک میں فرقہ وارانہ تنازعات کی شدت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔ فرقہ وارانہ تنازعات کی شدت میں اسلام کے عمومی مقاصد پس پشت چلے جاتے ہیں اور جزوی اور فروعی اختلافات اہمیت اختیار کر لیتے ہیں۔ مزید برآں جب مذہب کی بنیاد پر لوگ انتخابی میدان میں آتے ہیں تو اس کا پہلا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اسلام ایک اختلافی ‏ مسئلہ بن جاتا ہے۔
ممکن ہے بعض اہل علم اس رائے سے اختلاف کریں، لیکن گذشتہ پچھتر سال کا تجر بہ یہی بتاتا ہے کہ جب تک پاکستان میں مذہبی اور فرقہ وارانہ اپیل کی بنیاد پر ووٹ لینے والی سیاسی پارٹیاں موجود ہیں اور مذہب کے نام پر فرقہ وارانہ سیاست ہو رہی ہے ، تب تک ان قوانین پر عمل درآمد ممکن نہیں۔ کمال کی بات تو یہ ہے کہ جب تک پاکستان کی نون لیگ ،تحریک انصاف پارٹی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین اپنی تقاریر میں مذہبی ٹچ نہ دیں ۔ اس وقت تک ان کی تقاریر پھیکی رہتی ہیں ۔ چنانچہ جب تک اس طرح کی فضا سیاست کے میدان میں رہے گی، اس وقت تک پاکستان میں اسلام کے نفاذ کے راستے میں کوئی بڑی اور مثبت پیش قدمی نہیں ہو سکتی۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...