Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

قوانین حدود و قصاص اور اسلامی ریاست |
Asian Research Index
قوانین حدود و قصاص اور اسلامی ریاست

22۔سیاسی عدم استحکام
ARI Id

1707476245802_56118907

Access

Open/Free Access

Pages

268

پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلی معمول کی بات ہے ۔ مشکل سے کوئی سیاسی جماعت تین سال اقتدار میں رہتی ہے کہ حکومت کا تختہ الٹ دیا جاتا ہے ۔ پھر انتخابات ہوتے ہیں ، پھر دوسری سیاسی جماعت کی حکومت بھی تبدیل کردی جاتی ہے۔پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کی بہت سی وجوہات ہیں ،جن میں سےایک وجہ سیاسی جماعت کے قیام کی شرائط اور قواعدو ضوابط کی پابندی نہ کرنا ، دوسرا سبب یہ ہے کہ جو پارٹی بھی حکومت بناتی ہے ،وہ اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے اورا نتقام کی پالیسی اختیار کرتی ہے۔ اس کے علاوہ سیاسی عدم استحکام کا اہم سبب عدالتی نظام میں عدل کا نہ ہونا ہے۔ وطن عزیز میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ مقتد ر طبقہ حکومت کے آخری سال میں اپنے ذوق اور دوبارہ عوامی مینڈیٹ حاصل کرنے کے لیے قانون سازی کرتا ہے ۔ پاکستان کی سیاسی صورتحال اس کے بالکل الٹ رہی ہے ۔لہذا اس امر کی ضرورت ہے کہ سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ حکومت جس کو بھی ملے، اسی کو پورے پانچ سال حکومت کرنے دی جائے تاکہ وہ عوام کے سامنے سرخرو ہو سکے اور عوامی جذبات وخواہشات کے مطابق ملک میں قانون سازی کرسکیں۔ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے قوانین حدودوقصاص کی تنفیذ میں مشکلات آ رہی ہیں۔

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...