Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا اکبر شاہ خاں نجیب آبادی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا اکبر شاہ خاں نجیب آبادی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338549

Access

Open/Free Access

Pages

26

مولانا اکبر شاہ خاں نجیب آبادی
ہماری مرثیہ خوانی ناتمام رہے گی اگراس موقع پر ہم نے ایک اورذات گرامی یعنی مولانا اکبر شاہ خاں نجیب آبادی کا ذکر نہ کیا۔مولانا ہندوستان کے مشہور مورخ تھے لیکن جدید طرز کے نہیں بلکہ قدیم طرز کے، وہ راسخ و مضبوط اسلامی عقیدت کی رہنمائی میں تاریخ کی قابل قدر خدمات انجام دینی چاہتے تھے۔ اُن کی تصنیفات ’آئینہ حقیقت نما‘، ’تاریخ اسلام‘، ’مقدمہ تاریخ ہند‘، ’نظامِ سلطنت‘،’حجۃ الاسلام‘،’فصل الخطاب‘ اور’معیار العلماء‘ وغیرہ یہ سب اُن کے مذہبی جوش و دینی عقیدت کی شاہد عدل ہیں۔مرحوم نہایت فقیرانہ زندگی بسرکرتے تھے۔ ان کا اثاثہ بیت صرف ایک عظیم الشان کتب خانہ تھا جس میں فارسی کی زیادہ اورعربی کی کم، تاریخ کی نادر قلمی کتابیں موجود ہیں۔ مرحوم انتہا درجہ کے خوددار اورغیور تھے، انھوں نے اپنی تمام عمر انتہائی افلاس وعسرت کے ساتھ ایک گوشہ گمنام میں گزاری اورکبھی گوارا نہ کیا کہ ارباب ثروت کے آستانہائے عظمت و غرور پر جبہ سائی کرکے علم کی متاع لازوال کو رسوا و ذلیل کریں حالانکہ اگر وہ چاہتے توامارت و ریاست کی دکان پر اپنے مذہبی تقدس اورعلم کی فاتحہ پڑھنے والوں کی طرح ہزاروں روپے ماہوار کماسکتے تھے۔آں مرحوم ہوبہو اسلامی اخلاق کامجسمہ تھے، نہایت متواضع، حلیم و بردبار، صاف باطن، مروت کیش، بزرگوں کاادب اورچھوٹوں پرشفقت کرنے والے۔
اپنے والدین کے اس درجہ اطاعت گزار اورفرمانبردار تھے کہ اس قدر علم و فضل کے باوجود اپنے تئیں والدین کاادنیٰ سے ادنیٰ خادم تصور کرتے تھے،عربی میں عُمَلَّس والدین کی اطاعت میں ضرب المثل ہے ۔کہاجاتا ہے ھواَبَرُّ من عُمَلَّسْ۔ ہماری رائے میں اگر عُمَلَّسْ کی بجائے مولانا کانام رکھ دیاجائے تو بالکل بجا درست ہے۔
افسوس ہے کہ نوماہ کی طویل علالت کے بعد ہماری بزمِ علم وفضل کایہ لعل شب چراغ بھی ۱۰/مئی ۱۹۳۸ء کوقیامت تک کے لیے گُل ہوگیا۔امطراﷲ علیہ شاَبیب الرحمۃ والغفران واسکنہ فی فرادیس الجنان۔ [جولائی ۱۹۳۸ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...