Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا شوکت علی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338551

Access

Open/Free Access

Pages

28

مولانا شوکت علی مرحوم
اسی مہینہ کادوسرا المناک سانحہ مولانا شوکت علی خادم کعبہ کی وفات ہے، شوکت علی مرحوم ہندوستان کے اُن پرچند مسلمانوں میں ایک تھے جن کی شہرت نہ صر ف ہندوستان تک محدود ہے بلکہ دنیائے اسلام کے دوردراز گوشوں تک ان کانام عزت واحترام کے ساتھ لیاجاتاہے اوریہ واقعہ ہے کہ مرحوم بجا طور پر اس شہرت و احترام کے مستحق تھے، پچھلے چند برسوں کوچھوڑ کر بلاخوف تردید کہا جا سکتاہے کہ مرحوم کی زندگی قربانی، ایثار، ولولہ اورجوش عمل کے اعتبار سے مسلمانوں کے لیے قابل تقلید نمونہ تھی،جنگ طرابلس اورجنگ بلقان سے لے کراب تک ہندوستانی مسلمانوں کی اجتماعی اورسیاسی زندگی کے جتنے دور گذرے ہیں مرحوم کی خدمات اُن تمام دوروں میں اس قدر نمایاں اوراس قدر روشن ہیں جنہیں کسی طرح فراموش نہیں کیا جاسکتا’’علی برادران‘‘ہندوستان کی دوشخصیتوں سے مرکب ایک ایسی حقیقت کانام ہے جس کے زبان پرآتے ہی کرداروعمل اورشجاعت وبسالت کاایک سبق آموز نقشہ آنکھوں کے سامنے آجاتاہے۔
صد حسرت وافسوس کہ ہندوستان اپنے ایک جانباز،بہادر سپاہی اورپرانے خادم سے ہمیشہ کے لیے محروم ہوگیا۔انا ﷲ واناالیہ راجعون۔ حق تعالیٰ مرحوم کی خدمات کوقبول فرمائے اوردامانِ رحمت میں جگہ دے۔
[دسمبر۱۹۳۸ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...