Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا سید احمد مہاجر مدنی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا سید احمد مہاجر مدنی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338552

Access

Open/Free Access

Pages

29

مولانا سید احمدمہاجر مدنی
ہمیں یہ معلوم کرکے بے حد افسوس ہواکہ پچھلے دنوں حضرت مولانا حسین احمد صاحب مدنی کے برادر بزرگ مولانا سید احمد صاحب مہاجر مدنی جوار نبوی میں ایک عرصہ مدید کے قیام ہجرت کے بعد پچھلے دنوں رہ گزائے عالم جادوانی ہوگئے۔ آں ممدوح کی تعریف میں مختصراً یہ کہنا کافی ہوگا کہ آپ صحیح معنی میں مولانا حسین احمد صاحب کے بڑے بھائی تھے۔عادات واطوار میں اسلاف کرام کا نمونہ تھے۔آپ کا عظیم الشان کارنامہ مدینہ طیبہ میں ایک شاندار دینی وصنعتی مدرسہ کاقیام ہے جس میں اس بلدۂ مطہرہ کے غریب بچے دینی اور صنعتی تعلیم حاصل کرکے سامان معادومعاش پیداکرتے ہیں۔ حق تعالیٰ آں مرحوم کوصدیقین و شہدا کے مراتب عالیہ سے شرف اندوز فرمائے اورپسماندگان کوصبر جمیل کی توفیق ارزاں ہو۔ رحمہ اﷲ رحمۃً واسعۃ ً۔ [جنوری ۱۹۴۰ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...