Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

احسن مارہروی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338556

Access

Open/Free Access

Pages

32

احسنؔ مارہروی
احسنؔ مرحوم اردو کے کہنہ مشق شاعر اور قواعد زبان کے بڑے عالم تھے۔ حضرت داغؔ دہلوی سے تلمذ رکھتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ احسنؔ کے کلام میں بھی فصاحت وبلاغت اوریجنلٹی اورروانی داغؔ کے رنگ کی پائی جاتی ہے۔مرحوم کا اصل وطن مارہرہ تھا۔ کئی سال تک مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں اردو کے لیکچرر رہے۔۱۸۹۶ء میں’’ریاض سخن‘‘کے نام سے ایک گلدستۂ اشعارجاری کیا۔ پھر لاہور سے غالباً استادداغؔ کی یادگار میں’’فصیح الملک‘‘نام کا ایک ماہنامہ نکالا۔نثر میں اُن کی تصنیف’’تاریخ نثراردو‘‘بہت مشہور ہے۔اس کے علاوہ ولیؔ دکنی کے ضخیم دیوان کی تصحیح وترتیب بڑی محنت وجانفشانی سے کی اور داغؔ مرحوم کے غیر مطبوعہ کلام کومرتب کرکے’’یادگار داغ‘‘کے نام سے شائع کیا۔موصوف شاعری کے علاوہ صورۃً وسیرۃً بھی طرزقدیم کے بزرگ تھے۔حق تعالیٰ انہیں جواررحمت میں ابرار وصلحاء کامقام عطافرمائے۔آمین [اکتوبر۱۹۴۰ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...