Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولوی ابوالمکارم عبدالبصیر عتیقی آزاد

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولوی ابوالمکارم عبدالبصیر عتیقی آزاد
Authors

ARI Id

1676046603252_54338560

Access

Open/Free Access

Pages

35

مولوی ابوالمکارم محمد عبدالبصیر عتیقی آزاد
افسوس ہے ماہ گزشتہ میں مولوی ابوالمکارم محمد عبدالبصیر صاحب عتیقی آزاد کئی ماہ کی شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے۔مولوی صاحب موصوف سیوہارہ ضلع بجنور کے اُس خاندان والاشان سے تعلق رکھتے تھے۔ جس کے ایک فرد گرامی قدرمولانا محمد حفظ الرحمن سیوہاروی ہیں۔دارالعلوم دیوبند کے فارغ التحصیل تھے۔تقریر اورتحریر کااچھا ملکہ تھا۔شاعری کاذوق خاندانی تھا۔پندرہ سولہ سال سے بسلسلہ ملازمت حیدرآباد دکن میں قیام پذیر تھے۔سرکاری ملازمت کی سرگراں مصروفیتوں کے باوجود تصنیف وتالیف کاکام بھی کرتے رہتے تھے۔متعدد کتابیں یادگار چھوڑی ہیں۔تبلیغ اسلام کا جوش اورولولہ فطری تھا۔اپنی مادرعلمی دارالعلوم دیوبند کے نام پرمرمٹنے والے تھے۔حیدرآباد دکن میں خدا کے فضل سے دیوبند کے علماء اورفضلاء کی بہت بڑی تعداد موجودہے۔موصوف نے ایک انجمن کے ذریعہ اُن سب کوملاکر ایک مرکز پرلاکھڑا کیااورخود اُس انجمن کے سیکرٹری منتخب ہوئے۔حیدرآباد کی ہرمذہبی اوردینی تحریک میں سرگرمی سے حصہ لیتے تھے۔انجمن علماء دکن اورانجمن عالمگیر تحریک قرآنی کے ممبر تھے۔صاحب تذکرۂ ’سخنوران دکن‘ نے اُن کو دکن کے شاعروں میں شمار کیاہے۔نہایت خوش خلق اور ہنس مکھ تھے۔
موت سب کو آنی ہے۔کسی کو اُ س سے مفرنہیں’’آج وہ کل ہماری باری ہے‘‘یہاں کا شب وروز کامشاہدہ ہے۔
من لم یمت عبطۃ یمت ھرما
/للموت کاس والمرء ذائقھا
gمگر زیادہ رنج اورافسوس اس کاہے کہ مرحوم ابھی بالکل جوان تھے۔ ایک عرصہ سے آنتوں کے سخت درد کی تکلیف میں مبتلا تھے۔یونانی اورڈاکٹری ہرقسم کے علاج معالجے کرائے لیکن جانبر نہ ہوسکے اورآخرکار۱۹/اپریل کولکھنؤ میں پینتیس سال کی عمر میں دوکم سن بچیوں اورایک خورد سال بچہ، ایک نوجوان بیوہ اورضعیف العمر باپ اور دوسرے اعزاء کوداغ مفارقت دے کرراہی ملک بقا ہوگئے۔مرحوم کے برادر نسبتی مولوی عبدالصمد صاحب صارم نے تاریخ وفات میں ذیل کاقطعہ لکھاہے:
عبدالبصیر راہی ملک بقا ہوئے
Cمدت سے مبتلا تھے وہ دردِ شدید میں
Eتھی فکر حال وسال تو ہاتف نے دی ندا
?ہے اب تو وہ جوارِ رسول شہید میں

۱۳۶۰ھ
kرحمہ اﷲ رحمۃ واسعۃ و منحہ من نعمہ السابغۃ الکاملۃ۔
[مئی ۱۹۴۱ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...