Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا شکر اﷲ مبارکپوری

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا شکر اﷲ مبارکپوری
Authors

ARI Id

1676046603252_54338561

Access

Open/Free Access

Pages

35

مولانا شکر اﷲ مبارک پوری
۲۴/مارچ کوایک ٹیلی گرام کے ذریعہ معلوم کرکے بڑا افسوس ہواکہ جمعیۃ علماء صوبۂ آگرہ کے صدر مولانا شکر اﷲ صاحب مبارک پوری طویل علالت کے بعد ۲۳/مارچ کو عالم فانی کی طرف رحلت فرماگئے۔ مولانا موصوف نہایت مخلص، عالم باعمل اور پُرجوش قومی کارکن تھے۔ردِّبدعات میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔اپنی معاش کے لیے کپڑے کا کاروبار کرتے تھے۔اس لیے قومی کاموں میں بے دریغ اپنی جیب سے خرچ کرتے تھے۔ان کے مشاغل علمی اور عملی دونوں قسم کے تھے۔پرانی تعلیم کے بزرگ ہونے کے باوصف سیاسی سمجھ بوجھ اورمعاملہ فہمی میں وہ اپنے کسی ہم عصر سے کم نہ تھے۔ اﷲ تعالیٰ آں مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اورپسماندگان کوصبرِ جمیل کی توفیق ارزاں ہوکہ سدارہے نام اﷲ کا! [اپریل۱۹۴۲ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...