Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مشتاق احمد انبیٹھوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338562

Access

Open/Free Access

Pages

36

مشتاق احمد انبیٹھوی
اس موقع پرہمیں اپنی جماعت کے ایک اوربزرگ عالم مولانا مشتاق احمد صاحب انبیٹھویکی وفات حسرت آیات کابھی ماتم کرناہے، مولانا مرحوم ایک درویش گوشہ نشین اورعالم خلوت پسند تھے۔ انبیٹھ ضلع سہارنپور وطن تھا۔ وہاں کے مشہور خاندان شیوخ سے تعلق رکھتے تھے۔ درس نظامی کی تعلیم دہلی اور سہارنپور میں پائی تھی۔ آخر میں حدیث کادرس مولانا احمد علی صاحب محدث سہارنپوری سے لیا۔مطالعۂ کتب اور تصنیف وتالیف کاخاصا ذوق تھا۔ خود اپنا بڑا کتب خانہ رکھتے تھے۔مرحوم کی تصنیفات کی تعداد اکیاسی (۸۱)ہے۔اس فہرست میں ان کی مطبوعہ اورغیر مطبوعہ سب کتابیں اوررسالے شامل ہیں۔یہ تصنیفات اکثروبیشتر مذہبی مسائل،تاریخ و تذکرہ اورتصوف ومعرفت سے متعلق ہیں اورعربی، فارسی اور اردو تینوں زبانوں میں ہیں۔علم ظاہر کے ساتھ صاحب باطن اور صاحب سلوک و طریقت بھی تھے۔ معاشی اعتبار سے مرفہ الحال ہونے کے باوجود ورع واحتیاط ان کی زندگی کا طغراء امتیاز تھا۔کیسے ہی سخت بیمار ہوں جب تک انگریزی دواکے متعلق ان کو الکحل سے بالکل پاک وصاف ہونے کا یقین نہیں ہوتاتھا نہیں پیتے تھے۔پبلک زندگی سے ان کونفرت تھی۔ ایک گوشۂ تنہائی میں بیٹھے ہوئے تصنیف وتالیف،مطالعۂ کتب، ارشاد و ہدایت باطنی اور افتاء کی خدمت انجام دیتے رہتے تھے۔آج کل پرانی وضع قطع کے پابند جو بزرگ نظرآتے ہیں ان کو غنیمت جانناچاہیے۔کچھ عرصے بعدآنکھیں اس وضع کو دیکھنے کے لیے ترسا ہی کریں گی۔ افسوس کہ آں مرحوم نے ۱۴/فروری ۱۹۴۲ء کو شام کے چاربجے ۹۴ سال کی عمر میں وفات پائی۔حق تعالیٰ مرحوم کوغریق بحرِ رحمت کرے اور مراتب اخروی بڑھائے۔آمین [اپریل۱۹۴۲ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...