Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولوی قاضی ظہور الحق
Authors

ARI Id

1676046603252_54338563

Access

Open/Free Access

Pages

36

مولوی قاضی ظہور الحق
اس سلسلہ میں ہمیں اپنے مخلص اورجواں مرگ دوست مولوی قاضی ظہور الحق صاحب کی یاد بھی آرہی ہے۔مرحوم نجیب آباد کے ایک قصبہ جلال آباد کے رئیس اعظم اوردارالعلوم دیوبند کے فارغ التحصیل تھے، خوب رواورخوش خو تھے۔ ندوۃ المصنفین سے دلی عقیدت وارادت رکھتے تھے۔رئیس ہونے کے باوجود احکام مذہبی کے سخت پابند گویا صحیح معنٰی میں جوان صالح تھے۔امور خیروصلاح میں ہمیشہ سابقون اولون کی صف میں رہتے تھے۔پورے خاندان کے واحدمربی اور سرپرست تھے۔تندرستی لائق رشک تھی، مگر چند ماہ سے پھیپھڑوں میں پانی اتر آیا تھا،اس کا آپریشن کرایا گیا جو آخرکار گزشتہ ماہ قید ہستی سے ہی نجات کاسبب بنا۔ عمر۳۴۔۳۵سال کے لگ بھگ تھی۔حق تعالیٰ مرحوم کواپنی رحمت ومغفرت کے دامن میں جگہ عطافرمائے۔آمین۔ [اپریل ۱۹۴۲ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...