Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا حیدر حسن خاں ٹونکی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا حیدر حسن خاں ٹونکی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338564

Access

Open/Free Access

Pages

36

مولانا حیدر حسن خاں ٹونکی
افسوس ہے ۳۱/مئی ۱۹۴۲ء کومولانا حیدر حسن خاں صاحب ٹونکی نے جو ہندوستان کے مشہور محدث اورعالم تھے اپنے وطن ٹونک میں وفات پائی۔مولانا مرحوم علوم عقلیہ ونقلیہ کے جامع اورماہر تھے۔قدیم طرزِتعلیم کے مطابق شروع شروع میں آپ کو منطق، فلسفہ اورریاضیات کے ساتھ زیادہ اشتغال رہالیکن بعد میں انھوں نے اپنی پوری زندگی حدیث کے درس و تدریس اوراس کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی، علوم ظاہریہ کے علاوہ مکہ معظمہ جا کرباطنی سلوک و معرفت کافیض حضرت حاجی امداداﷲ صاحب مہاجر مکیؒ سے حاصل کیا تھاجس سے آخر دم تک ان کی روحانیت کاچراغ روشن رہا۔علمی وعملی کمالات کے ساتھ فضائل اوراخلاق کا پیکر تھے۔ نہایت حلیم،متواضع،منکسر اورعالی حوصلہ بزرگ تھے انھوں نے اپنی علمی خودداری کوکبھی طمع وجاہت وشہرت یاجذبۂ جلب زر کے آستانہ پر رسواکرنا گوارا نہیں کیا۔اس قسم کے جامع الفضائل علماء اب کہیں کہیں شاذ و نادر ہی نظر آتے ہیں، اس بنا پر مولانا مرحوم کی وفات اسلامی دنیائے علوم کا ایک عظیم حادثہ ہے۔دعاہے کہ حق تعالیٰ آں مر حوم کو صدیقین وشہداء کامقام جلیل عطا فرمائے۔ [اگست ۱۹۴۲ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...