Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > والدہ مولانا سعید احمد اکبر آبادی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

والدہ مولانا سعید احمد اکبر آبادی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338567

Access

Open/Free Access

Pages

40

والدہ ،مولانا سعیداحمد اکبرآبادی
قارئین برہان کویہ معلوم ہوکرصدمہ ہوگا کہ ۲۴؍نومبر کو برادر عزیز مولانا سعیداحمد ایم۔ اے کی والدۂ ماجدہ کاسانحۂ ارتحال پیش آگیا،بڑھاپے کے باوجود ابھی ایسے آثار نہیں پائے جاتے تھے کہ مرحومہ اس قدر جلد پیام اجل کو لبیک کہنے والی ہیں۔ ۱۹؍ نومبر(جمعہ) کی صبح تک بالکل تندرست تھیں۔معمول کے مطابق اپنے اکلوتے بیٹے کے کمرے میں ریڈیو پر کلام پاک سننے کے لیے تشریف لائیں۔قرآن مجید کے بعد نعت سنی، نعت شریف کے بعد مزامیر کے ساتھ سلام شروع ہواتو اسی وقت اٹھ کر اندر چلی گئیں ،بیٹا پکارتا رہا بوا! یہ بھی تو نعت ہی ہے اسے بھی سنتی جاؤ۔بولیں نہیں میاں اس کے ساتھ باجاہے۔ بس یہ آخری گفتگو تھی جو ماں بیٹے میں ہوئی، مولانا سعید احمد کالج چلے گئے۔مشکل سے چند منٹ ہوئے ہوں گے کہ مرحومہ کے جسم کے بائیں حصہ پرفالج کا نہایت خوفناک حملہ ہوا۔اسی وقت بے ہوشی طاری ہوگئی ،مکمل بے ہوشی کی یہ کیفیت آخر وقت تک قائم رہی ،یہاں تک کہ چھٹے روز ۲۴؍ نومبر (چہارشنبہ) کی صبح کوتقریباً ۴ بجے روح جسمِ خاکی سے پرواز کرگئی۔ اناﷲ وانا الیہ راجعون ۔
ان پانچ دنوں میں معالجہ کی بہتر سے بہتر تدبیریں کی گئیں لیکن ساعتِ معین آپہنچی تھی کوئی علاج کامیاب نہیں ہوا اوربالآخر ’’بوا‘‘ ہم سب سے ہمیشہ کے لیے جدا ہوگئیں۔
’’بوا‘‘ آج دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کے اوصاف ان کے چھوٹوں کوہمیشہ یاد رہیں گے، وہ اول درجہ کی کریم النفس، بااخلاق مرنجان و مرنج خاتون تھیں، عابدہ، معتکفہ، زہدواتقاکاپیکر، خاشعات، متصدقات، صائمات، حافظات، ذاکرات کی پہلی صف میں بیٹھنے والیں، جودوسخا اورشفقت ومودت کابے مثل نمونہ، اکلوتے بیٹے کی شادی اس وقت تک نہیں کی جب تک اپنے ساتھ لے جا کراس کوحج نہیں کرالیا،بیٹا ہونے پرمنت بھی مانی تو کیسی انوکھی۔ ’’الہ العالمین تونے مجھے بیٹا دیا ہے جب تک اس کوحج نہیں کروالوں گی اس کی شادی نہیں کروں گی۔‘‘ رحمہااﷲ رحمۃٗ واسعۃً َ۔
ناظرین سے دعائے مغفرت کی استدعائے خصوصی ہے کہ ان کے محترم اورمحبوب مدیر کی والدہ کاان پر بہرحال کچھ حق ہے۔ [دسمبر ۱۹۴۳ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...