Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > حاجی موسیٰ میاں سملکی (جنوبی افریقا)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

حاجی موسیٰ میاں سملکی (جنوبی افریقا)
Authors

ARI Id

1676046603252_54338568

Access

Open/Free Access

Pages

40

حاجی موسیٰ میاں سملکی
سملک ڈابھیل کی ایک اطلاع سے یہ معلوم ہوکر افسوس ہواکہ جوہانسبرگ (جنوبی افریقہ) کے مشہور ومعروف صاحبِ خیر بزرگ جناب محترم حاجی موسیٰ میاں صاحب سملکی کی وفات ہوگئی۔مرحوم ہمارے محبِ قدیم جناب مولانا الحاج محمدموسیٰ صاحب سملکی کے والد بزرگوار تھے۔ بہت بڑے صاحبِ ثروت ہونے کے باوجود اول درجہ کے مسلمان، صورت وسیرت میں پہلے بزرگوں کا نمونہ، بڑے باحوصلہ ،بڑے صاحبِ خیر تھے،علمی اورمذہبی کاموں میں دل کھول کر حصہ لیتے تھے۔ڈابھیل کے عربی مدرسہ کوبرسوں تک ایک ہزار روپیہ ماہانہ دیتے رہے۔ دارالعلوم دیوبند کے دارالطلبہ کے بہت سے کمرے سب سے پہلے انھوں نے تعمیر کرائے تھے۔حضرت الاستاذ علامہ سیدمحمد انورشاہ صاحبؒ کے علوم کی خدمت کے لیے مجلس علمی ڈابھیل کی بنیاد آپ ہی کی توجہ سے پڑی جوآج بھی ایک مفید عربی تالیفی ادارے کی حیثیت سے بہت اچھا کام کررہی ہے۔ دعا ہے حق تعالیٰ مرحوم کو اپنے دامن ِ رحمت میں لے لے۔ ہم اس صدمہ میں مرحوم کے جانشین صادق مولانا الحاج محمد موسیٰ میاں اور ان کے متعلقین کے ساتھ شریک ہیں اور یقین ہے کہ موصوف اپنے والدِ ماجد کی روایات کو ہمیشہ زندہ و تازہ رکھیں گے۔ [مارچ ۱۹۴۴ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...