Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا محمد الیاس کاندھلوی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا محمد الیاس کاندھلوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338569

Access

Open/Free Access

Pages

40

مولانا محمد الیاس کاندھلوی
وادریغا!مولانا محمد الیاس کاندھلویؒ نے چند ماہ کی شدید علالت کے بعد ۱۲/ جولائی بروز پنج شنبہ داعی اجل کو لبیک کہا اوراس جہانِ آب وگل کوخیر بادکہہ کر اپنے’’رفیق اعلیٰ‘‘سے جاملے۔مولانا کی عمر ابھی ایسی کچھ زیادہ نہ تھی۔لیکن تبلیغ کے کام میں انہماک کے باعث آپ نے اس مقدس اورضروری فریضۂ اسلام کے علاوہ ہرچیز کو قطعاً فراموش کررکھا تھا۔یہاں تک کہ سینکڑوں دیکھنے والوں نے دیکھا کہ مرض الموت میں بھی جب کہ آپ پر عالمِ سکرات طاری تھا اور ضعف ونقاہت اورمرض کے پے بہ پے حملوں کے باعث آپ کاجسم ناتواں ہڈیوں کاایک ڈھانچہ ہوکر رہ گیاتھا۔جو کوئی شخص آپ کی مزاج پرسی کرتا اورمرض کی کیفیت دریافت کرتا آپ اس پر خفگی کااظہار کرتے اور فرماتے تھے’’میرا مرض تم لوگ ہو جوتبلیغ کے فرض سے غافل ہو،بس اس کے سوا مجھے کوئی اوربیماری نہیں۔‘‘
آپ درحقیقت فنانی التبلیغ تھے۔ہرآن اسی کی دھن تھی۔یہی ایک خیال اور یہی ایک جذبہ تھا جوسیماب کی طرح ان کو بے چین اورمتحرک رکھتاتھا۔عمل اور اخلاص کاحقیقی پیکر تھے۔دل خشیتِ ربانی سے معمور تھا۔تقریر اگرچہ رسمی فصاحت و بلاغت سے عاری تھی۔مگر غایت اخلاص وﷲیت کی وجہ سے ایک ایک لفظ جو دل سے نکلتا تھا سننے والوں پر تیروسنان کاکام کرتا تھا۔حقیقت یہ ہے کہ آپ کی پوری زندگی اتباع سنت کاکامل نمونہ تھی۔مولانا مرحوم کی ان صفات کاہی یہ اثر تھا کہ آپ نے چند سالوں میں ہی اصلاح وتبلیغ کے میدان میں وہ کچھ کردکھایا جوسالہا سال میں بڑی بڑی جماعتیں بھی نہیں کرسکتیں۔دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اعلیٰ علیین میں مولانا کے مراتب ومدارج بیش ازبیش بڑھائے اورآپ اپنے پیچھے جو کام چھوڑ گئے ہیں،آپ کے جانشین مولانا محمد یوسف صاحب اوران کے اعوان و رفقاء ان کاموں کوباحسن وجوہ قائم وبرقرار رکھ سکیں۔رحمہ اﷲ رحمۃً واسعۃً وتغمدہ بالطافہ الخاصۃ۔ [اگست ۱۹۴۴ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...