Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا عبدالسمیع
Authors

ARI Id

1676046603252_54338576

Access

Open/Free Access

Pages

45

مولانا عبدالسمیع
گزشتہ ماہ کاالم ناک سانحہ دارالعلوم دیوبند کے قدیم تر استاذ حضرت مولانا عبدالسمیع صاحب ؒ کی وفات ہے۔مولانا مرحوم کئی ماہ سے علالت کے امتداد واشتداد کی تکلیفیں اٹھا رہے تھے، بالآخر ۱۰/صفر المظفرکو ہمیشہ کے لیے اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔
مرحوم حضرت مولانا میاں سید اصغر حسین صاحبؒ کے مخصوص ہم سبقوں میں تھے اوربزرگوں کی خوبیوں اورخصوصیتوں کے جامع، بڑے با وضع، بڑے سادہ مزاج اوردارالعلوم کے اساتذہ میں بعض اوصاف کے لحاظ سے بے عدیل و بے مثیل۔ پیرانہ سالی اورغیر معمولی نقاہت کے باوجود جب درس دیتے تھے تو معلوم ہوتا تھا کوئی تازہ دم اور بلندآواز مدرس پورے شوق و انہماک کے ساتھ طلبہ سے مصروف تخاطب ہے۔ مولانا کا طرزتعلیم عام فہم بھی تھا اوردل پذیر بھی، پڑھاتے پڑھاتے بہت سی کتابوں کے حافظ ہوگئے تھے۔اُن کے تلامذہ میں آج بڑے بڑے مدرس بھی ہیں اورباکمال مصنف اورانشاء پرداز بھی۔ ندوۃ المصنفین کے تقریباً تمام بڑے بڑے رفقاء کوآپ سے شرف تلمذ حاصل ہے۔اﷲ تعالیٰ مرحوم کے مراتب بلند فرمائے۔ہمیں اس حادثۂ عظیم میں مولانا مرحوم کے اکلوتے صاحبزادے مولوی عبدالاحد صاحب مدرس دارالعلوم دیوبند سے دلی ہمدردری ہے اورہم اُن کے شریک غم ہیں۔ امید ہے مولوی صاحب موصوف اپنے والد کے صحیح قائم مقام ثابت ہوں گے۔ [فروری ۱۹۴۷ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...