Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > سید شاہ محمد محی الدین پھلواروی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

سید شاہ محمد محی الدین پھلواروی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338577

Access

Open/Free Access

Pages

46

سید شاہ محمد محی الدین پھلواروی
افسوس ہے پچھلے مہینہ اپریل کی ۲۲؍ تاریخ کوصوبۂ بہار کے امیر شریعت اورپھلواری شریف کی خانقاہِ مجیبیہ کے سجادہ نشین مولانا الحاج السید شاہ محمد محی الدین صاحب نے صبح کے وقت تقریباً آٹھ بجے وفات پائی۔مولانا علم وعمل، تقوی وطہارت اوراخلاق وعادات کے اعتبار سے علمائے سلف کانمونہ تھے۔ آپ کاروحانی اوراخلاقی فیض واثر بہت وسیع تھا اور آپ کی ذات لاکھوں مسلمانوں کی عقیدت وارادت کامرکز تھی۔اب جبکہ وقت آرہاتھا کہ امارتِ شریعت کاادارہ سیاسی محکومیت کی بندشوں سے آزاد ہوکر اپنے فرائض وواجبات صحیح طور پرانجام دے سکے۔آپ ایسے بزرگ کا رحلت کرجانا مسلمانوں کے لیے جس قدر بھی افسوس اور رنج والم کاباعث ہوکم ہے۔ بہرحال مشیتِ ایزدی میں کسی کوکیا مجالِ دم زدن ہے۔ اﷲ تعالیٰ حضرت مرحوم کوجنت الفردوس میں مقامِ جلیل عطافرمائے اور بیش از پیش نعمتوں اورنوازشوں سے سرفراز فرمائے ۔آمین۔
اسی شمارہ میں مولانا مرحوم کے حالات وسوانح پرایک مختصر مقالہ بھی شریکِ اشاعت ہے۔ [مئی ۱۹۴۷ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...