Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا سید مرتضیٰ حسن
Authors

ARI Id

1676046603252_54338589

Access

Open/Free Access

Pages

59

مولانا سید مرتضیٰ حسن
افسوس ہے کہ گزشتہ ماہ میں جناب سیدمرتضیٰ حسن صاحب کم و بیش پچانوے سال کی عمر میں اپنے وطن چاندپور ضلع مرادآباد میں اورجناب نہال سیوہاروی نے کراچی میں وفات پائی۔ مولانا مرحوم اکابر علمائے دیوبند میں سے تھے۔ علاوہ علم و فضل کے بڑے خوش بیان مقرر، کامیاب مناظر اور واعظ تھے۔ تحریکِ خلافت کے زمانہ میں مرحوم کی تقریروں کی جن میں حقیقت وظرافت دونوں کاخوش گوار امتزاج ہوتاتھا ملک بھر میں دھوم تھی۔حضرت مولانا شاہ رفیع الدین صاحبؒ مہتمم اوّل دارالعلوم دیوبند سے نسبتِ روحانی تھی اور اس تقریب سے قطبِ وقت حضرت مفتی اعظم مولانا عزیز الرحمن صاحب سے تعلق ِخاص رکھتے تھے اورقطب ِعالم حضرت مولانا گنگوہیؒ کی مجلس علمی وروحانی کے مخصوص ہم نشینوں میں داخل تھے، اس لیے ذکرومراقبہ کاشغل بھی رکھتے تھے۔ ایک عرصہ تک مدرسۂ امدادیہ مرادآباد کے روح رواں رہے۔۱۹۲۰ء میں پھر دارالعلوم دیوبند کے ناظم تعلیمات ہوکرچلے گئے۔ اب ادھر پندرہ سولہ سال سے عملاً خانہ نشین ہوگئے تھے۔ خود بزرگ تھے اوربزرگوں کی نشانی تھے، سینکڑوں ہزاروں علما جن میں مولانا سید سلیمان ندوی ایسے بلند پایہ عالم بھی شامل ہیں، ان کے فیض تلمذ سے مستفید ہوئے۔حق تعالیٰ انھیں جنت الفردوس میں مقام جلیل عطافرمائے۔آمین ثم آمین۔ [جنوری۱۹۵۲ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...