Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

نہال سیوہاروی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338590

Access

Open/Free Access

Pages

59

نہالؔ سیوہاروی
جناب نہال ؔ سیوہاروی کی شہرت کاآغاز ’’برہان کے شاعر خاص‘‘ کی حیثیت سے ہوا جس میں تقسیم ہند سے قبل وہ بالا لتزام غزلیں اورنظمیں لکھتے رہے۔ مرحوم کاذوقِ شعر وسخن اور ملکۂ شعر گوئی فطری اوروہبی تھاجس کوانھوں نے خلاف طبع معمولی سی سرکاری ملازمت کے باوجود مسلسل مطالعہ اور مشق و مزاولت کے ذریعہ جلا دے کراتنا اجاگرکرلیا تھاکہ ان کاشمار پختہ کار اورصاحب فن اساتذہ کے زمرہ میں ہونے لگاتھا۔ ان کے کلام میں دردواثر، سوزو گداز، عمقِ خیال،نزاکتِ احساس اورلطافت وشستگیِ بیان، جوحسنِ شعر کی جان ہیں یہ سب اوصاف پائے جاتے تھے۔ علاوہ سینکڑوں منتشر غزلوں اورنظموں کے آزادی پران کی رباعیات کاایک مجموعہ مکتبۂ برہان سے اور نظموں اورغزلوں کا ایک مجموعہ ’’شباب و انقلاب‘‘ کے نام سے دلی کے ہی کسی ایک مکتبہ کی طرف سے شائع ہوچکے ہیں۔
؂ حق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
[جنوری ۱۹۵۲ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...