Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

حافظ ضیاء الدین احمد
Authors

ARI Id

1676046603252_54338592

Access

Open/Free Access

Pages

60

حافظ ضیاء الدین احمد
افسوس ہے پچھلے مہینہ حافظ ضیاء الدین احمد صاحب ایڈیٹر ندائے حرم کرانچی کاانتقال ہوگیا۔ مرحوم مدرسہ صولتیہ مکہ معظمہ کے صدر دفتر کے انچارج تھے۔ قرول باغ دہلی میں ان کا دفتر دفترِبرہان کے پڑوس میں تھا۔۱۹۴۷ء کے ہنگاموں میں ہم سے قرول باغ چھٹا تومرحوم اس ملک کو ہی خیرباد کہہ کر کراچی میں جابیٹھے۔ وہ اگرچہ ضابطہ کے عالم نہیں تھے لیکن بڑی اچھی سمجھ بوجھ اوراعلیٰ درجہ کی انتظامی قابلیت رکھتے تھے۔مہمان نوازی، تواضع اورفراغ حوصلگی و سیرچشمی ان کی طبیعت تھی۔ قرآن مجید کے صرف حافظ ہی نہیں تھے بلکہ اس کے عاشق بھی تھے۔ روزانہ خودپابندی کے ساتھ اس کاورد کرتے تھے اوراپنی اولاد کو بھی تلاوت قرآن کی تاکید کرتے رہتے تھے۔ اﷲ تعالیٰ آں مرحوم کوابراروصلحاء کامقام عطافرمائے اورمدرسہ صولتیہ کی اس شاخ کومرحوم جیسے منتظم کے اٹھ جانے کے باعث کسی قسم کاچشم زخم پہنچنے سے محفوظ رکھے۔آمین [مئی۱۹۵۲ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...