Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

شفیق الرحمن قدوائی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338597

Access

Open/Free Access

Pages

65

شفیق الرحمن قدوائی
شفیق الرحمن صاحب قدوائی اگرچہ آصف علی صاحب کی طرح آل انڈیا شہرت کے مالک نہیں تھے لیکن اس میں شبہ نہیں کہ نہایت مخلص قومی کارکن تھے۔ ملک کی تحریک آزادی کے سلسلہ میں وہ جیل بھی گئے، لیکن وہ طبعاً ہنگامہ پسند اور اسٹیج کے لیڈر نہیں تھے، خاموشی مگرنہایت مستعدی اورگرم جوشی کے ساتھ ٹھوس اور تعمیری کام کرنے کے عادی تھے۔انھیں سب سے زیادہ دلچسپی تعلیم بالغان کے کام سے تھی، اس سلسلہ میں انھوں نے جس بیدار مغزی،تن دہی اورقوت تنظیم و عملی سرگرمی کاثبوت دیا ہے وہ ان کی تاریخ حیات کاروشن باب ہے۔ اسی بنا پر یونیسکو کی طرف سے وہ انڈونیشیا میں تعلیم بالغان کے ناظم اعلیٰ بناکربھیجے گئے، وہاں سے واپسی پردہلی اسٹیٹ کے وزیر تعلیم منتخب ہوگئے۔ اس حیثیت سے ان کا ایک یادگار کارنامہ یہ ہے کہ اردو زبان دلّی کی علاقائی زبان تسلیم کرلی گئی لیکن غالباً ان کی آزاد طبیعت وزارت کی گراں بار ذمہ داریوں کی متحمل نہیں ہوسکی۔ اور وہ چند ماہ بیمار کر۵۲،۵۳ سال کی عمر میں ہی عالم جادوانی کوسدھار گئے۔نجی زندگی میں مرحوم بڑی خوبیوں کے انسان تھے۔نماز روزہ اور اسلامی شعائر کے پابند، نہایت سادہ اوربے تکلف، ہر ایک کے ساتھ ہمدردی اورخلوص کاتعلق رکھنے والے، بڑے ملنسار اورہنس مکھ، متواضع اور بامروت،ذہین اورمعتدل المزاج۔ حق تعالیٰ ان پر اپنے انواروبرکات کانزول فرمائے اور جنت الفردوس میں ان کو مقام عطافرمائے۔ [مئی۱۹۵۳ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...