Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مفتی حافظ عبداللطیف سہارنپوری

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مفتی حافظ عبداللطیف سہارنپوری
Authors

ARI Id

1676046603252_54338601

Access

Open/Free Access

Pages

67

مولانا مفتی حافظ عبداللطیف سہارنپوری
افسوس ہے پچھلے دنوں مولانا مفتی حافظ عبداللطیف ناظم مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور نے چند ماہ کی علالت کے بعد وفات پائی۔جناب مفتی صاحب صاحبِ علم تھے اورصاحب ِباطن بھی۔ فقہ کی جزئیات پربڑی گہری اوروسیع نظر رکھتے تھے۔اخلاق وعادات اورمکارم وشمائل ذاتی کے اعتبار سے سلف صالحین کانمونہ تھے۔ ان کے حسن قابلیت وانتظام کاثبوت اس سے زیادہ اورکیا ہوسکتاہے کہ گزشتہ چند برسوں میں وہ تیز وتند آندھیوں میں بھی مدرسہ کاچراغ جلائے بیٹھے رہے اور اس کوبہرطورقائم وزندہ رکھا،مدرسہ کے ساتھ آں مرحوم کو محبت نہیں، عشق تھا چنانچہ اسی کی خاطر انھوں نے پیرانہ سالی اورضعف ونقاہت کے باوجود پچھلے دنوں برما کاطویل و صبرآزما سفرکیا اوراگرچہ وہاں سے کامیاب وبامراد واپس ہوئے لیکن اپنے ساتھ ایک عارضہ لگالائے اورآخراسی عارضہ میں جان جاں آفریں کوسپردکرکے راہی ملک بقاہوگئے۔رحمہ اﷲ رحمۃ واسعتہً۔
[ستمبر۱۹۵۴ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...