Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

پنڈت کشن پرشاد کول
Authors

ARI Id

1676046603252_54338605

Access

Open/Free Access

Pages

70

پنڈت کشن پرشاد کول
پنڈت کشن پرشادکول لکھنؤ کے رہنے والے اور لکھنؤ کی پُرانی تہذیب اور روایات کی بڑی حسین یادگار تھے، اُردو زبان کے نکتہ سنج ونکتہ شناس، بلند پایہ ادیب اور بڑے صحیح الخیال اورنیک دل بزرگ تھے۔اُردو زبان اوراس کے ساتھ وابستہ کلچر اورتہذیب کے ساتھ اُن کوعشق تھا۔ یوپی میں اُردو کو علاقائی زبان بنانے کے لیے دستخطی مہم کی کامیابی زیادہ ترانھیں کی کوششوں کانتیجہ تھی۔اُردو سے متعلق ہرتحریک میں وہ سرگرمی سے حصّہ لیتے تھے۔ چنانچہ وفات سے کچھ دن پہلے ہی انھوں نے بہار میں اردو کانفرنس کی صدارت کی تھی اوراس میں بڑا اچھا خطبہ پڑھا تھا۔ اگرچہ وہ اب خود دنیا میں نہیں ہیں لیکن اپنے کردار وعمل اوراپنے اخلاق کاایک ایسا نقش چھوڑگئے ہیں کہ نئی نسلیں اُن سے بہت کچھ سبق حاصل کرسکتی ہیں۔ [ فروری ۱۹۵۵ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...