Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > شاہ محمد عبدالحلیم عطا شیخ

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

شاہ محمد عبدالحلیم عطا شیخ
Authors

ARI Id

1676046603252_54338610

Access

Open/Free Access

Pages

74

مولانا شاہ محمد حلیم عطا شیخ
افسوس ہے کہ گزشتہ مہینہ مولانا محمد شاہ حلیم عطاشیخ الحدیث ندوۃ العلما لکھنؤ نے ستر برس کی عمر میں وفات پائی۔آپ ضلع رائے بریلی کے مشہور قصبہ سلون کے باشندے تھے۔جہاں کی مشہور خانقاہ میں آپ کے برادر بزرگ سجادہ نشین ہیں۔ گھر کے اچھے کھاتے پیتے تھے۔لیکن ندوہ میں بہت معمولی طریقہ پر رہتے تھے۔ مرحوم عوامی شہرت کے عالم نہیں تھے اور نہ اپنے مزاجِ لا ابالی کی وجہ سے ہوسکتے تھے۔لیکن درحقیقت بہت اونچے درجہ کے فاضِل اور نہایت وسیع المطالعہ تھے۔ حدیث ان کاخاص فن تھا۔صحیح بخاری کے ساتھ عشق رکھتے تھے اور پھر حافظہ اس بلاکا تھا کہ جو کچھ پڑھتے تھے دماغ میں نقش ہوجاتا تھا ۔مولانا سید سلیمان ندویؒ انھیں چلتا پھرتاکتب خانہ کہاکرتے تھے۔ ندوہ کے اساتذہ تک اپنے فن کے مشکل مسائل میں ان سے برابر استفادہ کرتے رہتے تھے۔
علمی کمالات کے علاوہ اخلاق وفضائل کے اعتبارسے سلفِ صالحین کا نمونہ تھے۔ہرشخص سے بڑے تپاک سے ملتے تھے، چھوٹوں پر ان کی شفقت عام تھی،اپنے اساتذہ کاذکر بڑی عقیدت اور محبت سے کرتے اوراستادزادوں سے ان کے خوردہونے کے باوجود برادرانہ تعلق رکھتے تھے۔ کم وبیش ایک برس سے خون کے دباؤ کے عارضے میں مبتلا تھے۔ جولائی میں بہت شدید دورہ پڑا اور تقریباً ۴۸ گھنٹے بے ہوش رہے ۔ہرچند کہ بہتر سے بہتر علاج کیاگیا۔لیکن چوں کہ وقت پورا ہوچکاتھااس لیے کوئی افاقہ نہیں ہوااور آخروہ قیدِ حیات سے ہی آزاد ہوگئے ۔اﷲ تعالیٰ غریق رحمت کرے اور بیش از بیش ان کے مدارج بڑھائے ۔آمین [نومبر۱۹۵۵ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...