Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

اقبال سہیل
Authors

ARI Id

1676046603252_54338612

Access

Open/Free Access

Pages

75

اقبال سہیلؔ
افسوس ہے کہ گزشتہ مہینہ اقبال سہیلؔ بھی چل بسے ۔وہ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے باقیاتِ صالحات اور اُس عہد کی دیرینہ روایات کے حاملین میں سے تھے۔غیر معمولی ذہین وذکی تھے ۔فارسی اور اردو دونوں زبانوں کے بلند پایہ شاعر تھے۔ وہ اگر وکیل نہ ہوتے یامزاج لااُبالی نہ ہوتا توعلم وادب کے میدان میں ان کی شہ سواری کا مقابلہ بہت کم لوگ کرسکتے تھے ۔طبیعت حددرجہ دقیقہ رس اور دماغ بڑا نکتہ آفریں پایاتھا۔ نغز گوئی کے ساتھ اشعار میں روانی غضَب کی ہوتی تھی۔ غزلوں اور نظموں کے علاوہ انھوں نے جو نعتیہ نظمیں لکھی ہیں وہ بھی بڑے معرکہ کی ہیں، نثر بھی بہت اچھی لکھتے تھے ۔اگر کوئی صاحب اُن کے مضامین ِ نثر و نظم کو مرتب کرکے یک جا شائع کردیں تویہ اردو ادب کی مفید اورلائقِ قدر خدمت ہوگی۔ورنہ ان ادبی جواہر پاروں کے ضائع ہوجانے کا اندیشہ ہے ۔حق تعالیٰ مغفرت وبخشش کے فضل ِ خاص سے نوازے ۔ [دسمبر۱۹۵۵ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...