Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا حافظ محمد اسلم جیراج پوری

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا حافظ محمد اسلم جیراج پوری
Authors

ARI Id

1676046603252_54338613

Access

Open/Free Access

Pages

75

مولانا حافظ محمد اسلم جیراج پوری
افسوس ہے مولانا حافظ محمد اسلم جیراج پوری بھی جو علم وادب کی صبح بہار کا ایک آخری جلوۂ گریز پاتھے۔ہم سے بچھڑ گئے اوراس خاکدانِ آب و گل کو خیرآباد کہہ کر رہ گزائے عالم آخرت ہوگئے۔مرحوم ہماری بزم علم وثقافت کے دور پیشین کی یادگار تھے۔ایک زمانہ میں اُن کے مضامین ومقالات کابڑاچرچا تھا۔ باقاعدہ اور وسیع المطالعہ عالم تھے۔ان کی تالیفات میں’تاریخ الامت‘ جو چھوٹی چھوٹی کئی جلدوں میں ہے اس کوبڑی شہرت ومقبولیت حاصل ہوئی۔اس کے علاوہ چند ادبی اور تنقیدی مضامین اورسوانحی تالیفات بھی ان کی یادگار ہیں۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اولین معماروں اوربانیوں میں سے تھے اورآخر اسی کی خدمت کرتے کرتے جان جان آفرین کوسپردکری۔قرآن مجید کے ساتھ بڑاعشق اورشغف تھا، اس کے وہ حافظ بھی تھے اوربڑی پابندی سے روزاس کی تلاوت کرتے تھے۔ نہایت سادہ زندگی بسر کرتے تھے۔راقم الحروف کوجب کبھی ان کے ہاں چائے پینے کا اتفاق ہواہے کبھی بھی ایسا نہیں ہواکہ چائے کی پیالیاں صحیح وسالم پائی ہوں۔ بڑے قناعت پسند،گوشہ نشین،شہرت سے نفوراور حددرجہ متواضع اورمنکسر المزاج بزرگ تھے، جس سے جو وضع تھی بہرحال نباہتے تھے۔ حدیث کے بارے میں ان کا جو مسلک تھا اس کے باوجود ہم ارباب ندوۃالمصنفین کے ساتھ ان کے تعلقات بڑے شگفتہ تھے اور وہ کبھی نجی ملاقاتوں میں اس طرح کی بحث نہیں اُٹھاتے تھے۔یہ وضع داری اورشرافت،یہ مروت اورخوش خلقی اب عنقا ہوتی جارہی ہے۔اب آئندہ ایسے لوگ کہاں ملیں گے۔اﷲ تعالیٰ ان کو غریق رحمت فرمائے اور ان کو مغفرت وبخشش کی نعمتوں سے سرفراز فرمائے۔آمین
[جنوری ۱۹۵۶ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...