Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

سید ابوالنظر رضوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338615

Access

Open/Free Access

Pages

76

سید ابوالنظر رضوی
افسوس ہے ہمارے حمیم صمیم سید ابو النظر رضوی کا۸/اپریل کوکراچی میں انتقال ہوگیا۔موصوف امروہہ ضلع مراد آباد کے شرفا اورنامور رؤسا میں سے تھے، بلا کے ذہین اور طباع تھے۔درس نظامی کا بڑا حصہ مدرسہ امدادیہ مرادآباد میں پڑھا تھااورپھر آخر میں ایک سال دارالعلوم دیوبند میں رہ کر تکمیل کی تھی۔اردو کے صاحب طرزانشاء پرداز اورادیب تھے۔طبیعت میں روانی غضب کی تھی۔تقسیم سے پہلے برہان میں اُن کے مقالات اکثر نکلتے رہتے تھے۔اس کے علاوہ دوسرے ادبی اورعلمی رسالے بھی مرحوم کے مضامین فخر سے شایع کرتے تھے۔ ۱۹۴۸ء میں یکایک اپنی تمام جائیدادواملاک چھوڑ چھاڑ کرکرا چی چل دیے۔بڑی تمناؤں اورآرزؤں کولے کر گئے تھے لیکن ایک بھی پوری نہیں ہوئی اورہزاروں روپیہ ماہوار کاخرچ رکھنے والا وہاں عسرت وتنگدستی کاشکارہوکر رہنے لگا۔ان پیہم ناکامیوں اورمایوسیوں کانتیجہ یہ ہواکہ تپ دق میں مبتلا ہوگئے۔مرنے سے چندماہ پہلے ایک خط میں کس حسرت سے لکھتے ہیں:’’قدرت کے کارخانے بھی عجیب ہیں۔ جب میرے پاس ریاست تھی،دولت تھی اورطاقت تھی اس وقت مجھ کویہ موذی مرض نہ دیاکہ میں اس کامقابلہ کرسکتا تھا، اب اس غریب الوطنی اورتنگدستی میں مجھ کو اس بیماری میں مبتلا کرکے سوائے اس کے کہ قدرت’’گربہ و موش‘‘ کا تماشا دکھانا چاہے اورکیا فائدہ ہے؟‘‘
بعض خاص اسباب کی بناپر مذہبی خیالات میں عدم توازن پیداہوگیا تھا اور قرآن مجید میں بعض عجیب طرح کی تاویلات و توجیہات کرنے لگے تھے۔ یوں نہایت شریف، بامروت،دوست نواز،بے حد خلیق اورملنسار تھے۔مہماں نوازی بڑی عالی ظرفی سے کرتے تھے۔ اﷲ تعالیٰ اُن کی لغزشوں اورغلطیوں سے درگزر فرماکر ان کو مغفرت وبخشش کی نعمت سے نوازے۔آمین [مئی۱۹۵۶ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...