Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

سید مرتضیٰ علی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338618

Access

Open/Free Access

Pages

78

سید مرتضیٰ علی
افسوس ہے اس مہینہ میں ہمارے ایک نہایت عزیز اور مخلص دوست سید مرتضیٰ علی نے بھی دہلی میں وفات پائی۔ مرحوم نواب صدیق حسن خاں صاحب مرحوم کے نواسی داماد تھے۔حکومت ہند کے محکمہ دفاع میں اعلیٰ افسر تھے۔تقسیم کے بعد بھی یہیں رہے۔دلّی کی جامع مسجد کے قریب ان کا آبائی مکان تھااُسی میں رہتے تھے اورجامع مسجد میں نماز اس پابندی سے ادا کرتے تھے کہ وفات سے پہلے سخت مجبوری کے باوجود انھوں نے نمازباجماعت ترک نہیں کی۔ادارہ ندوۃ المصنفین کے شروع سے محسن اوراس کے کاموں کے بڑے قدردان تھے۔ اسلام کی محبت اورعشق میں سرشار رہتے تھے۔بڑے خلیق،متواضع،صاحب ِخیر، غیور و خوددار اور حد درجہ پابندِ وضع تھے۔اﷲ تعالیٰ ان کوغریق رحمت فرمائے اور پسماندگان کوصبر جمیل کی توفیق ارزاں ہو۔آمین [جولائی۱۹۵۶ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...