Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا نور الدین بہاری
Authors

ARI Id

1676046603252_54338620

Access

Open/Free Access

Pages

78

مولانا نورالدین بہاری
افسوس ہے ماہ گذشتہ میں مولانا نورالدین بہاری نے بھی وفات پائی۔ مولانا دارالعلوم دیوبند کے تعلیم یافتہ تھے۔اُن کو معقولات اورمنقولات دونوں کے ساتھ یکساں مناسبت تھی اور اس بناء پراپنے ہم عصروں میں وقعت کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعد پہلے اِدھر اُدھر کچھ دنوں مدرسی کی بلکہ ایک آدھ مدرسہ خود بھی قائم کیا۔اس کے بعد استخلاصِ وطن کی تحریک کے سپاہیوں میں شامل ہوگئے۔اس حیثیت میں وہ ہمیشہ صف اول کے سپاہی رہے۔اُن کا تعلق بیک وقت جمعیت سے بھی تھااور کانگرس سے بھی اور دونوں جگہ اُن کو امتیاز خاص حاصل رہا۔
وہ نہایت سرگرم اورمخلص کارکن تھے۔تنظیمی صلاحیت اعلیٰ درجہ کی رکھتے تھے۔بڑے قاعدہ اور ضابطہ کے انسان تھے۔ذہانت، دوراندیشی اورحسن تقریر و خطابت کے اوصاف کے ساتھ ساتھ بڑے بے باک جری اورحق گو بھی تھے۔ جفاکش بلاکے تھے۔وجاہت طلبی شہرت پسندی اورتن آسانی سے اُن کودور کا واسطہ بھی نہیں تھا۔کھانا ،پینا،پہننا اوڑھنا نہایت معمولی قسم اورادنیٰ درجہ کارکھتے تھے۔ ہزار خوبیوں کی ایک خوبی جس کی مثال ہمارے قومی کارکنوں میں بہت کم ملے گی یہ تھی کہ انھوں نے اپنے ایک پیسے کا بوجھ بھی قوم پرنہیں ڈالا۔خود محنت مزدوری کرکے اپنی معاش پیدا کرتے تھے، قرآن مجید کادرس دینا اُن کوایسا محبوب مشغلہ تھا کہ اُس کو جہاں کہیں بھی اور جس حالت میں بھی رہے کبھی ترک نہیں کیا۔اس باب میں ان کاایک خاص اسلوب تھا جس کی وجہ سے اُن کادرسِ قرآن عوام میں بہت مقبول ہوتاتھااور لوگ بڑے شوق سے اُس میں شریک ہوتے تھے۔لیکن اس درس کاکوئی معاوضہ لینااُن کے نزدیک سخت گناہ تھا اوروہ ہمیشہ اُس سے اجتناب کرتے تھے۔ادھر چندبرسوں سے بھوپال میں جاکر آباد ہوگئے تھے اوروہاں کھیتی باڑی کاکام کرتے تھے۔وہیں ۲۲؍اور ۲۳ ؍ ستمبر کی درمیانی شب میں کم وبیش ساٹھ سال کی عمر میں وفات پائی۔رحمہ اﷲ رحمۃً واسعۃً۔ [اکتوبر ۱۹۵۶]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...