Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا آزاد سبحانی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338624

Access

Open/Free Access

Pages

80

مولانا آزاد سبحانی
افسوس ہے پچھلے دنوں مولانا آزاد سبحانی کا۷۵ برس کی عمر میں گورکھ پور میں انتقال ہوگیا۔مرحوم کااصل نام عبدالقادر اوروطن سکندر پور ضلع بَلیاتھا۔ادھر ایک مدت سے گمنامی کی زندگی بسر کررہے تھے۔ورنہ تحریکِ خلافت کے زمانہ میں پورے ہندوستان میں ان کی شہرت کاطوطی بولتا تھا۔فلسفہ والٰہیات کے فاضل تھے۔ خطابت وتقریرمیں بعض حیثیتوں سے اپنا جواب نہیں رکھتے تھے۔ شاعر بھی تھے۔مرحوم کی ایک غزل بچپن میں کبھی پڑھی تھی جواب تک یاد ہے:
پیام آیا ہے پیمانِ جفا کا
یجہ کھل گیا جوشِ وفا کا
نِکل آؤ ذرا پردہ سے باہر
عقیدہ مٹ رہا ہے اب خدا کا
مزاجِ لااُبالی اور جوانی
خدا حافظ ہے ناموسِ حیا کا
خدا پر چھوڑ دو انجامِ کشتی
قدم کیوں درمیاں ہو ناخدا کا
حدیثِ ضبط پروانہ ہے بے وقت
زمانہ ہے فغانِ برمَلا کا
ترا آزادؔ پھر پابندِ غم ہے
ہ پھر محتاج ہے لطف و عطا کا
لیکن افسوس ہے اپنی صلاحیتوں اورکمالات سے اسلام اور مسلمانوں کو جو فائدہ پہنچا سکتے تھے اپنی طبیعت کے عدم استقلال اور تلون کی وجہ سے نہ پہنچا سکے۔ بحیثیت مجموعی بڑی خوبیوں کے انسان تھے۔الّٰلھم اغفرلہ وارحمہ ۔
[اگست ۱۹۵۷ء]

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...