Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء > مولانا سید محمد ادریس سکروڈوی

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا سید محمد ادریس سکروڈوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338625

Access

Open/Free Access

Pages

80

مولانا سید محمد ادریس سکروڈوی
افسوس ہے پچھلے دنوں مولانا سید محمد ادریس صاحب سکروڈوی کامظفر نگر میں انتقال ہوگیا۔مرحوم دارالعلوم دیوبند کے قدیم اساتذہ میں سے تھے یوں پڑھانے کو توسب ہی کچھ پڑھا سکتے تھے لیکن ہئیت اُن کاخاص فن تھا۔ہنسی ہنسی میں اس فن کے اہم نکات بیان کرجاتے تھے۔ بظاہر بڑے بھولے بھالے اور سیدھے لیکن درحقیقت نہایت ذی فہم اوربڑی سوجھ بوجھ کے انسان تھے۔درس کے شغل کے ساتھ تھوڑا بہت کوئی نہ کوئی تجارتی کاروبار بھی کرتے رہتے تھے۔ ہم لوگوں کے ساتھ خصوصیت کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ حضرت الاستاذ مولانا سید محمد انورشاہ ؒ کے خاص خادم تھے۔دیرینہ تعلق وصحبت نے خادم ومخدوم میں بے تکلفی کی شان پیداکردی تھی اورمرحوم حضرت الاستاذ کے تمام اعزا و اقربا اور تلامذۂ خاص،یہ سب لوگ مرحوم کو اپنا عزیز سمجھتے اوراُن کے ساتھ ایساہی معاملہ رکھتے تھے۔انھیں دیکھ کر بے ساختہ حضرت الاستاذ یادآجاتے تھے اورکوئی موضوع گفتگو ہوہرپھر کے حضرت الاستاذ کاذکر آہی جاتا تھا۔حق تعالیٰ رحمت ومغفرت کی نعمتوں سے سرفرازفرمائے۔آمین [نومبر۱۹۵۷ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...