Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

رام بابو سکسینہ
Authors

ARI Id

1676046603252_54338627

Access

Open/Free Access

Pages

82

رام بابو سکسینہ
افسوس ہے دسمبر کے آخری ہفتہ میں جناب رام بابو سکسینہ کاحرکت قلب بند ہوجانے سے بحالت سفر اچانک انتقال ہوگیا۔ موصوف کو اردو زبان وادب کے ساتھ عشق تھااوروہ اس کا بڑا وسیع اورگہرا مطالعہ رکھتے تھے۔یہی وجہ ہے کہ ایک ذمہ دار سرکاری عہدہ کی چند درچند مصروفیتوں کے باوجود انھوں نے ادبِ اردو پرمتعدد ضخیم کتابیں اپنی یادگار چھوڑی ہیں۔ ان کی کتاب ’تاریخ ادبِ اردو‘ کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی، اس موضوع پر یہ کتاب اس پایہ کی ہے کہ ادبِ اردو کاکوئی طالب علم اس سے بے نیاز نہیں ہوسکتا۔اس کے علاوہ’’اردو کے انگریز شعرا‘‘ نامی کتاب انھوں نے بڑی تلاش وجستجواورمحنت سے مرتب کی تھی۔ایک کتاب حال میں ہی’’مرقع شعراء‘‘کے نام سے شائع ہوئی ہے۔سنا ہے کہ دو کتابوں کے مسودے ابھی اورباقی ہیں جو غیر مطبوعہ ہیں،موصوف اب دنیا میں نہیں لیکن اُن کے یہ شاندار ادبی کارنامے اُن کانام زندہ رکھیں گے۔
[جنوری۱۹۵۸ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...