Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

ڈاکٹر خاں
Authors

ARI Id

1676046603252_54338630

Access

Open/Free Access

Pages

84

ڈاکٹرخاں
پاکستان میں ڈاکٹرخاں صاحب کا دردانگیز واقعۂ شہادت ایک ایسا سانحۂ عظیم ہے کہ شرافت وانسانیت اُس کا جس قدر بھی ماتم کرے کم ہے۔مرحوم ہندوستان کی جنگ آزادی کے صفِ اول کے سپاہی اورمجاہد تھے۔اس راہ میں انھوں نے کامل عزم واستقلال اور ہمت وجوانمردی کے ساتھ جوسختیاں جھیلی ہیں اورپٹھانوں میں جو ڈسپلن اورضبط ونظم پیداکیا ہے وہ ان کے کردار اورصفتِ قیادت کاآئینہ دارہے۔مرحوم صرف جنگ آزادی کے مردِ میدان ہی نہیں تھے۔ بلکہ ایک مثالی حکمراں بھی تھے۔سادگی ،خلوص ودیانت ،محنت وجفاکشی،حق پسندی وعدل گستری،بے لوث خدمتِ بنی نوع انسان ۔ان صفات وکمالات کے باعث پاکستان کی سیاست کے موجودہ دور اختلال وانتشار میں تنہا ایک مرحوم کی ذات تھی جن کوعوام کااعتماد حاصل تھااورجن کے خلوص ودیانت پربڑے سے بڑا سیاسی مخالف بھی حرف گیری نہیں کرسکتا تھا۔اﷲ تعالیٰ آں مرحوم کومغفرت وبخشش کی نعمتوں سے نوازے اوران کے مراتب بلند کرے۔[جون ۱۹۵۸ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...