Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

مولانا سید ابوظفر ندوی
Authors

ARI Id

1676046603252_54338631

Access

Open/Free Access

Pages

84

مولانا سید ابوظفر ندوی
ابھی یہ سطور لکھی جا رہی تھیں کہ اچانک اطلاع ملی کہ مولانا سید ابوظفر ندوی نے اپنے وطن دیسنہ(بہار) میں وفات پائی۔اناﷲ واناالیہ راجعون۔مرحوم پرانے دور کے ندوی تھے۔ تمام علوم اسلامیہ وعربیہ میں دسترس رکھتے تھے،لیکن تاریخ ان کاخاص فن تھا، چنانچہ مرحوم نے جتنے مقالات لکھے اور جتنی کتابیں تالیف کیں اُن میں سے اکثر وبیشتر اسی موضوع پرہیں۔ اس فن کابڑا عمدہ اورصاف ستھرا مذاق رکھتے تھے، جو کچھ لکھتے تھے شگفتہ زبان میں لکھتے اور تحقیق کے ذریعہ فراہمی معلومات کاحق اداکردیتے تھے۔ ’مختصر تاریخ ہند‘ اور ’تاریخ سندھ‘ دارالمصنفین کی طرف سے شائع ہوکر مقبول عام وخاص ہوچکی ہیں۔ایک ضخیم کتاب ’’تاریخ گجرات‘‘ کے نام سے ندوۃ المصنفین کے زیرِ اہتمام طبع ہورہی ہے۔مختلف کالجوں میں پروفیسر رہے اوراب ادھر سالہا سال سے احمدآباد میں گجرات اکاڈمی سے وابستہ تھے۔ مولانا سید سلیمان ندویؒ کے بھانجہ یا بھتیجے تھے اور یوں بھی صورۃً وسیرۃً سیدصاحب سے اس درجہ مشابہ تھے کہ ۵۵ء میں اپنی صاحبزادی کی شادی کے سلسلہ میں کلکتہ آئے اور پہلے سے کسی اطلاع کے بغیر اچانک راقم الحروف سے ملنے کی غرض سے دفتر میں تشریف لے آئے تومرحوم کودیکھ کرسید صاحب کی شکل وصورت کا نقشہ آنکھوں میں پھر گیا اور بے قرار کرگیا،یہ بالکل پہلی ملاقات تھی مگروہی بزرگانہ شفقت ومحبت ، باتوں میں علمیت اورذہانت کے ساتھ وہی بھولا پن اورسادگی ،وہی غایتِ کرم اور توجہ۔ سمدھیانہ میں شادی کا ہنگامہ بپاتھا اس لیے شب غریب خانہ پر ہی بسر کی۔ احمد آبادسے بھی وقتاًفوقتاً خط لکھتے رہتے تھے اوراُس میں بھی وہی مشفقانہ اور بزرگانہ انداز ہوتاتھا۔میر ے اور اپنے خانگی معاملات پراس طرح گفتگو کرتے تھے کہ گویا ہم دونوں قریبی رشتہ دار ہوں۔ان ذاتی اخلاق کے علاوہ بڑے متشرع اور متدین تھے، دو راتیں میرے مکان پر گزاریں مگراُن میں بھی مسافر ہونے کے باوجود تہجد کی نماز ادا کی اورحسبِ معمول اورادو وطائف کا ورد کیا۔حق تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے ۔اب ایسے بزرگوں سے دنیا خالی ہوتی جارہی ہے۔ آئندہ ان کے دیکھنے کوآنکھیں ترسیں گی اور یہ لوگ کہیں نہ ملیں گے۔ [جون ۱۹۵۸ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...