Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم
Authors

ARI Id

1676046603252_54338632

Access

Open/Free Access

Pages

85

ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم
افسوس ہے کہ گزشتہ مہینہ ڈاکٹر خلیفہ عبدالحکیم کاحرکت قلب کے بند ہو جانے سے انتقال ہوگیا۔موصوف اردواورانگریزی دونوں زبانوں کے نامور مصنف، ادیب اورایک بلندپایہ فلسفی تھے۔ عرصہ تک جامعہ عثمانیہ حیدرآباد میں شعبۂ فلسفہ کے صدر رہے۔ اُن کے فکر ونظر کاخاص موضوع فلسفۂ اقبال تھا۔ چنانچہ اس موضوع پرمتعدد وقیع اورمعلومات آفریں مقالات کے علاوہ انھوں نے ’’فکر اقبال‘‘کے نام سے ایک نہایت بلندپایہ اور سلجھی ہوئی کتاب پچھلے چند برسوں میں لکھی تھی جو اقبالیات کے وسیع لٹریچر میں شاہکار کی حیثیت رکھتی تھی۔ اقبال کے علاوہ مولانا جلال الدین رومیؔ کے کلام پر بھی اُن کی نگاہ بڑی گہری اور ٹھوس تھی۔اس سلسلہ میں اُن کی کتاب’’حکمت رومی‘‘ بڑی وقیع اورخاص چیز ہے۔ علاوہ بریں اُن کی انگریزی کتاب’’اسلامک اڈیالوجی‘‘بھی مجموعی اعتبار سے بڑی لایق قدرہے۔گذشتہ چند برسوں سے وہ ادارۂ ثقافت اسلامیہ لاہور کے ڈائرکٹر اورادارہ کے ماہنامہ’’ثقافت‘‘کے ایڈیٹر تھے۔ اُن کی تحریر شگفتہ اورمتوازن و معتدل ہوتی تھی۔مزاج مرنج ومرنجان پایا تھا۔اُن کی وفات علم وادب کے لیے ایک بڑاسانحہ ہے۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کومغفرت وبخشش کی نعمتوں سے سرفرازفرمائے۔ [فروری ۱۹۵۹ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...