Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء |
قرطاس
وفیات برہان جولائی 1938 تا اپریل 2001ء

سید عنایت حسین
Authors

ARI Id

1676046603252_54338634

Access

Open/Free Access

Pages

85

سید عنایت حسین
افسوس ہے پچھلے دنوں دیوان سیّد عنایت حسین صاحب کاانتقال ہوگیا۔ مرحوم اجمیر میں درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اﷲ علیہ کے سجّادہ نشین تھے۔ اس نسبت سے اگرچہ وہ صوفی تھے اور جمعیۃ الصوفیاء ہند کے صدر بھی تھے لیکن آج کل کے عام سجادہ نشینوں کے برخلاف شریعت کے احکام و آداب اوراتباعِ سنّت کا حتی الوسع بڑا لحاظ اور خیال رکھتے تھے۔خود بھی بڑے اچھے عالم تھے اور علماء کااحترام کرتے اوران سے تعلقات رکھتے تھے۔ درگاہِ مذکور کاسجادہ نشین ایک چھوٹی موٹی ریاست کامطلق العنان والی ہوتا ہے ۔لیکن دیوان صاحب مرحوم فقیرانہ زندگی بسر کرتے تھے اورمسلمانوں کے قومی وملی معاملات سے بڑی دلچسپی لیتے تھے ۔اخلاقی اعتبارسے بڑے خوش مزاج ،شگفتہ طبع ،متواضع اور بڑے خلیق تھے۔ ان کادروازہ ہرحاجت مند کے لیے کھلا رہتا تھا۔گفتگو بھی بڑی شیریں اور موثر ہوتی تھی۔اﷲ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اورمدارج ومراتب بلند فرمائے۔آمین۔ [اکتوبر ۱۹۵۹ء]

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...